الوقف الأخریٰ۔
(۵) فنڈ کا شرائط نامہ ان شرائط کی تصریح کرے گا جن پر پالیسی لینے والے بیمہ کی رقم کے حقدار بنیں گے۔
تنص لائحۃ الصندوق علی شروط استحقاق المشترکین للتعویضات ومبالغ التبرع التي یتم بہ الاشتراک في کل نوع من أنواع التعیین۔
(۶) پالیسی لینے والے کو بیمہ کی جو رقم ملے گی وہ ان کے چندے کا عوض نہیں ہوگی بلکہ وقف فنڈ کی شرائط کے مطابق اس کے حقدار بننے کی وجہ سے ملے گی۔
ما یحصل علیہ المشترکون من التعویضات لیس عوضا عما تبرعوا بہ وإنما ھو عطاء مستقل من صندوق الوقف لدخولھم في جملۃ الموقوف علیھم حسب شروط الوقف۔
(۷) وقف فنڈ کی ملکیت میں مندرجہ ذیل رقمیں ہوں گی۔
(۱)وقف نقدی سے حاصل ہونے والا نفع
(۲)پالیسی لینے والے کے چندے
(۳) چندوں سے حاصل ہونے والے منافع
اور وقف فنڈ کو اختیار ہے کہ وہ ان رقموں میں وقف فنڈ کی شرائط کے مطابق تصرف کرے،لہٰذا وقف فنڈ خالص نفع میں جو چاہے تصر ف کر سکتا ہے ،مثلاً: