نیز ایک اور جگہ لکھا ہے کہ:
’’جس طرح تکافل کے دو ماڈل ہیں : وقف ماڈل اور تبرع ماڈل اسی طرح ری تکافل بھی وقف کی بنیاد پر بھی ہو سکتی ہے اور تبرع کی بنیاد پر بھی ہو سکتی ہے،تاہم عالمی سطح پر تبرع کی بنیاد پر تکافل کا کام پہلے شروع ہوا ہے، اس لئے تبرع کی بنیاد پر کام کرنے والی ری تکافل کمپنیاں تو وجود میں آچکی ہیں ، البتہ وقف کی بنیاد پر کام کرنے والی کوئی ری تکافل کمپنی عملاً وجود میں نہیں آئی ، امیدہے کہ مستقبل قریب میں وجود میں آجائے گی‘‘۔(تکافل انشورنس کا اسلامی طریقہ،ص:۱۳۷)
خلاصہ کلام:
(۱)ہر تکافل کمپنی کے لئے اپناری تکافل کمپنی سے تکافل کروانا قانوناً لازمی ہے۔
(۲)اب تک وجود میں آنے والی کوئی ری تکافل کمپنی وقف کی بنیاد پر نہیں ہے۔
(۳) ری تکافل کمپنی کا مقصد کاروباری نقطہ نگاہ سے
(الف) تکافل فنڈ کے ساتھ رسک (خطرات)کو شئیرکرنا ہے تاکہ رسک شئیر ہوجائے اورنقصان کی صورت میں کوئی ایسی صورت حال پیدا نہ ہو جس میں تکافل فنڈ دیوالیہ ہو جائے اور تکافل ممبرز کا مفاد خطرے میں پڑ جائے۔
(ب) ری تکافل کا ایک کام یہ بھی ہے کہ وہ مجموعی رقم کو انوسٹ کر کے انوسٹمنٹ کا دائرہ بڑھائے اور سرپلَس(بچت) میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہو۔
(ج) ری تکافل کمپنی انڈر رائیٹنگ فلیگسبلٹی (Underwriting