إن صندوق الوقف لا یملکہ أحد وتکون لہ شخصیۃ معنویۃ یتمکن بھا من أن یتملک الأموال ویستثمرھا ویملکھا حسب اللوائح المنظمۃ لذلک۔
(۳) انشورنس میں دلچسپی لینے والے فنڈ کی شرائط کے مطابق اس کو چندہ دے کر فنڈ کے ممبر بن سکتے ہیں
إن الراغبین في التامین یشترکون في عضویۃ الصندوق بالتبرع إلیہ حسب اللوائح۔
(۴)انشورنس پالیسی لینے والے وقف فنڈ کو جو چندہ دیں گے وہ ان کی ملکیت سے نکل کر وقف فنڈ کی ملکیت میں داخل ہو جائے گا خود وقف نہ ہوگا لہٰذا اس رقم کی اس طرح سے حفاظت واجب نہ ہوگی جس طرح وقف رقم کی واجب ہوتی ہے۔
وقف فنڈ کے فائدے کیلئے چندہ کی رقم کو بھی نفع بخش کا روبار میں لگایا جائے گا اور چندے کی اصل رقم کو اس کے منافع سمیت نقصانات کی تلافی کے لئے اور وقف کے دیگر مقاصد کے لئے خرچ کیا جا سکے گا۔
ما یتبرع بہ المشترکون یخرج من ملکھم ویدخل في ملک الصندوق الوقفي وبما أنہ لیس وقفا وبما أنہ مملوک للوقف… فلا یجب الاحتفاظ بمبالغ التبرع کما یجب في النقود الموقوفۃ، وإنما تستثمر لمصالح الصندوق وتصرف مع أرباحھا لدفع التعویضات وأغراض