پیش لفظ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد للہ وکفی وسلام علی عبادہ الذین صطفیٰ
اما بعد!
(نوٹ: یہ پیش لفظ بندہ کے اصل مقالے سے لیا گیاہے)
جامعہ فاروقیہ کراچی میں ’’تخصص فی الفقہ الاسلامی، سال ِ دوم‘‘ میں متخصصین کو چار ماہی امتحان(ماہِ ربیع الاول)کے بعد بطور تمرین اساتذہ کرام کے باہمی مشورے کے بعدکسی ایک موضوع پر ایک تحقیقی مقالہ سپرد کیا جاتا ہے ، تاکہ تمرین فتاوی کے علاوہ کسی ایک فقہی موضوع پر اس کے مالہ وماعلیہ سامنے رکھتے ہوئے پوری طرح تفصیلی بحث بقیدِ قلم کرنے کی صلاحیت بھی پیدا ہو سکے۔
چنانچہ امسال ۱۴۳۲ھ بھی اس سلسلے میں بندہ کے ذمہ ’’انشورنس کے متبادل نظامِ تکافل کا جائزہ ‘‘ پر مقالہ لکھنا تفویض ہوا،اسی موقع پر چارماہی امتحان کے بعد ہونے والی سالانہ چھٹیوں میں ڈسکہ،ضلع سیالکوٹ میں واقع میزان بینک کے مینجر سے ملاقات کی ، کہ تکافل سے متعلق کچھ معلومات حاصل ہو جائیں ،وہ خود کچھ بھی نہیں جانتا تھا،سوائے اس کے کہ ہم اپنی گاڑیوں کایا دیگر اشیاء کا تکافل ’’پاک قطر فیملی ؍جنرل تکافل ‘‘ سے کراتے ہیں ،چناچہ اس سے ڈسکہ میں ’’پاک قطر فیملی ؍جنرل