کا عوض نہیں ۔
۳۔وقف فنڈ اور تکافل کمپنی دونوں ہی شخصِ قانونی ہیں اور کمپنی کے ڈائریکٹرز کمپنی سے غیر شخصیتیں ہیں ۔
تکافل کے نظام کی یہ تینوں بنیادیں باطل ہیں ؛
تکافل کے نظام کی یہ تینوں بنیادیں باطل ہیں ، اس دعوے کو ہم قدرے تفصیل سے بیان کرتے ہیں :
پہلی باطل بنیاد:
اس کے باطل ہونے کی ایک دلیل یہ ہے کہ ابن ہمام رحمۃ اللہ علیہ اونٹوں اور گھوڑوں کو فی سبیل اللہ وقف کرنے کے بارے میں لکھتے ہیں :
’’ثم إذا عرف جواز وقف الفرس والجمل في سبیل اللہ، فلو وقفہ علی أن یمسکہ مادام حیا،إ ن أمسکہ للجھاد جازلہ ذلک لأنہ لو لم یشترط کان لہ ذلک، لأن لجاعلي فرس السبیل أن یجاہد علیہ وإن أراد أن ینتفع بہ في غیر ذلک، لم یکن لہ ذلک وصح جعلہ للسبیل یعني: یبطل الشرط ویصح وقفہ‘‘۔(فتح القدیر: ۶/۲۱۹)
ترجمہ : پھر جب گھوڑے اور اونٹ کو فی سبیل اللہ وقف کرنے کا جواز معلوم ہوا تو اگر کسی نے اس شرط کے ساتھ گھوڑے کو وقف کیا کہ وہ اپنی زندگی بھر اسکو اپنے پاس رکھے گا تو ا سمیں دو صورتیں ہیں :
(۱) اگر اس پر خود جہاد کرنے کے لئے اس کو اپنے پاس