investment of Participant's contribution. As such, the Company stands entitled to a share in the investment income there of as Mudarib.
ترجمہ: شریک یعنی پالیسی ہولڈر کے چندے سے حاصل ہونے والے سرمایہ میں تکافل کمپنی مضارب کی حیثیت سے کام کرے گی اور اس طرح سے حاصل ہونے والے نفع میں مضارب کی حیثیت سے حصہ دار ہوگی۔
ہم کہتے ہیں
کمپنی جو خود واقف بھی ہے اور متولی بھی ہے، وہ خود مضارب نہیں بن سکتی، کیوں کہ مضاربت دو فریقوں کے درمیان ایسا عقد ہوتا ہے، جس میں ایک کی جانب سے مال ہوتا ہے اور دوسرے کی جانب سے عمل ہوتا ہے۔ چوں کہ کمپنی وقف فنڈ کی متولی ہے ۔ لہٰذا وہ رب المال ہے اور وہ مضارب نہیں بن سکتی۔
اگر یہ کہا جائے کہ کمپنی تو پالیسی ہولڈروں کے سرمایہ میں مضارب کے طور پر کام کرتی ہے، لہٰذا رب المال تو پالیسی ہولڈر ہوئے۔ تو یہ صحیح نہیں ، کیوں کہ اوپر یہ ذکر ہو چکا ہے کہ پالیسی ہولڈر جو چندہ دیتے ہیں وہ وقف کی ملکیت ہوتا ہے اور کمپنی اس کی بھی متولی ہوتی ہے۔
علاوہ ازیں کمپنی نے وقف فنڈ کے لیے جو سرمایہ فراہم کیا ہے اس میں بھی توکمپنی ہی مضاربت کے طور پر کام کرے گی تو کمپنی خود ہی رب المال اور خود ہی مضارب بنی، جو صحیح نہیں ۔