۱۶… بناسپتی نبوت: جناب نیاز لدھیانوی صاحب ۱۹۵۳ء کی تحریک ختم نبوت میں کراچی بندرروڈ پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے دفتر میں ہوتے تھے۔ نشتر پارک میں قادیانی ظفر اﷲ خان کا جلسہ ہوا۔ پھر ۱۹۵۳ء کی تحریک چلی تو نیاز لدھیانوی گرفتار بھی ہوئے۔ اس تحریک کے زمانہ میں یہ کتابچہ لکھاجو احتساب قادیانیت کی اس جلد میں پیش خدمت ہے۔
غرض احتساب قادیانیت جلد انچاس(۴۹) میں:
۱… مولانا محمد عبداﷲ جونا گڑھیؒ کا ۱ رسالہ
۲… مولانا مفتی عتیق اﷲ شاہ کشمیریؒ کا ۱ رسالہ
۳… مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کے ۳ رسائل
۴… مولانا محمد عبداﷲ روپڑیؒ کا ۱ رسالہ
۵… مولانا عبدالرحمن لکھویؒ کا ۱ رسالہ
۶… مولانا حسن رضا خان قادریؒ کا ۱ رسالہ
۷… مولانا مفتی رفاقت حسین بریلویؒ کا ۱ رسالہ
۸… مولانا سید محمود احمد رضویؒ کا ۱ رسالہ
۹… جناب چوہدری رحمت الٰہی لاہور کا ۱ رسالہ
۱۰… مولانا محمد شریف خالد رضویؒ کا ۱ رسالہ
۱۱… جناب پروفیسر شاہ فرید الحق کا ۱ رسالہ
۱۲… مولانا ڈاکٹر نظام الدین شامزئیؒ کا ۱ رسالہ
۱۳… مولانا ابوالنذیرؒ راولپنڈی کا ۱ رسالہ
۱۴… جناب نیاز لدھیانوی کا ۱ رسالہ
…………………
گویا ۱۴ حضرات کے کل ۱۶ رسائل
احتساب قادیانی کی جلد۴۹ میں شامل اشاعت ہیں۔ فلحمدﷲ علیٰ ذالک!
محتاج دعائ: فقیر اﷲ وسایا!
۳۱؍اگست ۲۰۱۲ء