شرمناک اورمجرمانہ کارروائی کا مناسب ترین سدباب کیاجائے۔
۴… آزاد کشمیر کے مذہبی نصاب تعلیم میں اس فرقہ باطلہ کی قرارواقعی تکذیب وتردید کے اسباق کا اضافہ کیا جائے۔
کیا میری اس دردمندانہ اپیل کو معزز اراکین جمعیت زیر غورلائیں گے؟
مسلمانان ریاست جموں وکشمیر کو قائداعظمؒ کازریں مشورہ
’’خوش قسمت ہے وہ قوم جسے چودھری غلام عباس ایسا مخلص رہنماء میسر ہے۔‘‘
بانی ٔ پاکستان بابائے ملت حضرت قائداعظمؒ نے فرمایا :’’مسلمانان کشمیر !میرا آپ کے لئے یہی مشورہ ہے کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے جھنڈے تلے متحد اورمنظم ہوجاؤ او ر اپنے رہنماء چودھری غلام عباس کادامن مضبوطی سے تھام رکھو۔ ‘‘
انہوںنے فرمایا:’’خوش قسمت ہے وہ قوم جسے چودھری غلام عباس ایسا مخلص رہنماء میسر ہے۔‘‘
’’کام کرو، کام ،اور اپنے وطن کو غلامی کی ذلت سے بچاؤ۔‘‘
’’غلام عباس ہی ایک ایسا شخص ہے ،جو کشمیر میں ہندوکانگریس کے منصوبوں اور ڈوگرہ سامراج کی چالوں کو ناکام بنا سکتا ہے۔‘‘
آج جبکہ کشمیر کے مسلمان موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا انتہائی یاس وناامیدی کے عالم میں مجاہدین اسلام کاراستہ تک رہے ہیں اورآزاد کشمیر وپاکستان میں بسنے والے مسلمان ہی نہیں، پوری اسلامی دنیا اپنے مجبور ومضطرب بھائیوں کوبھارت کی غلامی سے نجات دلانے کے لئے بے قرار اگر کوئی بدبخت مسلمانوں کی صفوں میں انتشار پیدا کرنے اوربانی ٔ پاکستان حضرت قائد اعظمؒ کے بتائے ہوئے راستہ سے ہٹانے کی ادنیٰ ترین کوشش کرتا نظر آئے تو ہم میں سے ہر ایک کافرض ہوناچاہئے کہ اسے راہ راست پر لانے کے لئے اول تو پوری کوشش کریں اوراگر اس میں ناکامی ہو تو اسے کتے کی طرح دھتکار دیں۔دیوانے کتے کی طرح جسے انسانی بستیوں سے دور بھگا نا ہر ہوش مند شہری کا اخلاقی فرض ہے۔‘‘
خدا کرے کہ آزا د کشمیر کے مسلمان فرقہ باطلہ مرزائیہ کی شرارتوں سے محفوظ رہیں ۔ آزاد کشمیر زندہ باد، پاکستان پائندہ باد! محمدعتیق اﷲ عفی عنہ!