ناظرین کرام! خیال فرماویں کہ حضورپر نور ﷺدنیا میں تشریف لائے تو تمام دنیا میں امن قائم فرمایا۔ کفر وظلمت کی گھٹائیں چھٹیں۔لیکن یہ کیسا بناسپتی نبی آیا کہ جس کے آنے پر اسلام پر ادبار کی گھٹائیںچھاگئیں۔برباد کن جنگیں،طاعون،ہیضہ،قحط سالی ساتھ لے کر آیا۔سبحان اﷲ کیا مقام پایا اس انگریز کے خود کاشتہ پودے نے۔
ہ… ’’قادیان میں اﷲ تعالیٰ نے پھر محمد صلعم کو اتارا تاکہ اپنے وعدے کو پورا کرے۔‘‘
(کلمتہ الفصل ص۱۰۵)
و… ’’یہ بالکل صحیح بات ہے کہ ہر شخص ترقی کرسکتا ہے اوربڑے سے بڑادرجہ حاصل کر سکتا ہے حتیٰ کہ محمدﷺ سے بھی بڑھ سکتا ہے۔ ‘‘ (اخبار الفضل مورخہ۱۷؍جولائی ۱۹۲۲ئ)
ز… مرزاقادیانی کے ایک مرید اکمل نامی نے مندرجہ ذیل شعر لکھ کر مرزا کی خدمت میں پیش کئے اورپھرمحفل میں سنائے۔اس کے بعد مرزا اس کے لکھے ہوئے قطعہ کو لے کر گھر کے اندر چلے گئے اورجزاک اﷲ بھی کہا ۔وہ اشعار یہ ہیں۔
محمد پھر اتر آئے ہیں ہم
اورآگے ہیں بڑھ کر اپنی شان میں
محمد دیکھنے ہوں جسے اکملؔ
غلام احمد کو دیکھے قادیان میں
(بدرقادیان ج۲نمبر۴۳ص۱۴،۲۵؍اکتوبر ۱۹۰۶ئ)
ح… ’’غرض اس حصہ کثیر وحی الٰہی اورامور غیبیہ میںاس امت میں سے میں ہی ایک فردمخصوص ہوں اورجس قدر مجھ سے پہلے اولیاء کرام اورابدال اوراقطاب اس امت میں گزر چکے ہیں۔ان کو یہ حصہ کثیر اس نعمت کا نہیں دیاگیا۔پس اس وجہ سے نبی کا نام پانے کے لئے ہی مخصوص کیاگیا اوردوسرے تمام لوگ اس نام کے مستحق نہیں۔ کیونکہ کثرت وحی اورکثرت امور غیبیہ اس میں شرط ہے اوروہ شرط ان میں نہیںپائی جاتی۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۳۹۱،خزائن ج۲۲ص۴۰۶)
’’اس حوالہ سے رسول اﷲﷺ کے اس قول کی تکذیب مرزا کو مقصود تھی ’’لانبی بعدی‘‘ میرے بعد کوئی اورکسی طرح کا اورکسی زمانے میں نبی نہیں ہے اوردوسرے تمام اصحابہ کرام ،اولیاء اﷲ، صوفیاء کرام کی توہین کردی اورسب سے بلند اپنے مقام کوکیا اوراس قول سے اس کا اورکوئی مقصد نہیں تھا۔