ب… ’’جو شخص ہماری فتح کا قائل نہیں ہوگا توصاف سمجھا جائے گا کہ اس کو ولدالحرام بننے کا شوق ہے اورحلال زادہ نہیں۔‘‘ (انوارالاسلام ص۳۱،خزائن ج۹س۳۱)
سوال… نوابزدہ ،وزیر زادہ وغیرہ کے الفاظ ثابت کرتے ہیں کہ جس انسان کے لئے یہ الفاظ استعمال کئے جائیں اس کا والد یا تو نواب ہے یا وزیر یا پیر ہے۔اسی طرح حلال زادہ سے مراد اس شخص کے والد کاحلالی ہونا ثابت ہوتاہے۔مگر مرزا افضل احمد جیسا کہ اوپر لکھا جاچکا ہے کہ مرزا قادیانی کامنکر تھا۔وہ کیاہوا اورخود مرزا قادیانی کیاتھا اوراس کی والدہ کا چال چلن کیسا تھا۔امت مرزائیہ اس کاجواب دے؟۔
ج…
ان العداء صارو خنازیر الفلا
ونساء ہم من دونہن الاکلب
(نجم الہدیٰ ص۵۳،خزائن ج۱۴ص۵۳)
ترجمہ:بیشک ہمارے دشمن (مسلمان) جنگل کے سور ہو گئے اوران کی عورتیں کتیوں سے بڑھ کر ہیں کل مسلمان جو حضرت مسیح موعود(مرزاقادیانی) کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے خواہ انہوں نے مسیح موعود کا نام بھی نہیں سنا،وہ کافر اوردائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ یہ میری عقائد ہیں،(آئینہ صداقت ص۳۵)اس لئے تومرزاقادیانی اورامت مرزائیہ نے مرزا افضل احمد کانماز جنازہ نہیں پڑھا۔کیونکہ وہ ان کے عقائد کی بناء پرکافر اور دائرہ اسلام سے خارج تھا۔
د… ’’مجھے خدا کا الہام ہے جو شخص تیری پیروی نہیں کرے گا اور تیری بیعت میں داخل نہ ہوگا اورتیرا مخالف رہے گا۔وہ خدا اوررسول کی نافرمائی کرنے والا جہنمی ہے۔‘‘
(معیار الاخیار ص۸،مجموعہ اشتہارات ج۳ص۶۷۵)
و… ’’اب ظاہر ہے کہ ان الہامات میں میری نسبت بار بار بیان کیاگیا ہے کہ یہ خدا کا فرستادہ خدا کا امین اورخدا کی طرف سے آیا ہے۔جو کچھ کہتا ہے اس پر ایمان لاؤ اوراس کا دشمن جہنمی ہے۔‘‘ (انجام آتھم ص۶۶،خزائن ج۱۱ص۶۶)
ز… ’’کفر دو قسم پر ہے۔ایک یہ کہ کفر ایک شخص اسلام سے ہی انکار کرتا ہے اور