لہٰذا مرزا قادیانی ہرگز نبی نہیں ہوسکتے۔
۱۹… مرزا قادیانی نے علماء دین کو گالیاں دی ہیں۔ کوئی نبی ایسے اخلاق سے گرے ہوئے الفاظ کسی کی نسبت نہیں کہاکرتا۔لہٰذا مرزا قادیانی ہرگز نہیں نہیںتھے۔
۲۰… مسلمانوں کابچہ بچہ جانتا ہے کہ قرآن شریف میں جہاد کاحکم موجو د ہے۔ جیسا کہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا:’’کتب علیکم القتال (بقرہ:۲۱۶)‘‘{کہ تم پر جہاد یعنی قتال فرض کیا گیا۔}پھر:’’وجاھدوا فی سبیل اﷲ باموالکم وانفسکم (توبہ:۴۱)‘‘{یعنی جہاد کرو اﷲ کے راہ میں مال سے اورجان سے۔}اورمرزا قادیانی نے صرف یہی نہیں کہ جہاد نہیں کیا۔ بلکہ اس فرض کا انکارکیا اورنہ صرف انکار کیا بلکہ جہاد کو منسوخ قرار دے دیا۔ چنانچہ (ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص۲۷،خزائن ج۱۷ص۷۷)میں فرماتے ہیں:
اب چھوڑ دو اے دوستوجہاد کا خیال
دین کے لئے حرام ہے اب جنگ اور قتال
اب آگیا مسیح جو دین کا امام ہے
دین کی تمام جنگوں کا اب اختتام
اب آسمان سے نور خدا کانزول ہے
اب جنگ اور جہاد کا فتویٰ فضول ہے
لوگوں کو یہ بتائیے کہ وقت مسیح ہے
اب جنگ اورجہاد حرام اورقبیح ہے
دشمن ہے وہ خدا کا جو کرتا ہے اب جہاد
منکر نبی کا ہے جو یہ رکھتا ہے اعتقاد
بتلائیے ایسا شخص جو خدا کے حکم کو منسوخ قرار دے۔فرض کو حرام بتلائے۔ عقائد اسلامیہ میں تبدیلی کرے۔ نبی ہوسکتا ہے؟ہرگز نہیں ،ایسا شخص نبی توکیا مسلمان بھی نہیںرہ سکتا۔
خادم الاسلام … ابوالنذیر راولپنڈی
۱۱؍ربیع الاول مطابق یکم جنوری ۱۹۵۰ء
فرنٹیر پریس صدر راولپنڈی