۴… ’’ایک دفعہ مجھے دوسروں نے یہ صلاح دی کہ ذیابیطس کے لئے افیون مفید ہوتی ہے۔ پس علاج کے لئے مضائقہ نہیں کہ افیون شروع کردی جائے۔میں نے جواب دیا کہ یہ آپ نے بڑی مہربانی کی کہ ہمدردی فرمائی۔لیکن میں ذیابیطس کے لئے افیون کھا نے کی عادت کر لوں تو میں ڈرتاہوں کہ لوگ ٹھٹھا کر کے یہ نہ کہیں کہ پہلا مسیح توشرابی تھااوردوسرا افیونی۔‘‘
(نسیم دعوت ص۶۷،خزائن ج۱۹ص۴۳۵،۴۳۴)
۵… ’’یسوع اس لئے اپنے تئیں نیک نہیں کہہ سکتا کہ لوگ جانتے تھے کہ یہ شخص شرابی کبابی ہے اور خراب چال چلن نہ خدائی کے بعد بلکہ ابتداء ہی سے ایسا معلوم ہوتا ہے ۔چنانچہ خدائی کا دعویٰ شراب خوری کا ایک بدنتیجہ ہے۔‘‘ (ست بچن حاشیہ ص۱۷۲،خزائن ج۱۰ص۲۹۶)
حضرت علی ؓ کی توہین
’’پرانی خلافت کا جھگڑاچھوڑو۔ اب نئی خلافت لو۔ایک زندہ علی (مرزا قادیانی)تم میں موجود ہے۔اس کو تم چھوڑتے ہو اورمردہ علی (حضرت علیؓ) کی تلاش کرتے ہو۔‘‘
(ملفوظات احمدیہ ج۲ص۱۴۲)
حضرت فاطمہؓ کی توہین
’’حضرت فاطمہ نے کشفی حالت میں اپنی ران پر میرا سر رکھااورمجھے دکھایا کہ میں اس میں سے ہوں۔‘‘ (ایک غلطی کاازالہ ص۵حاشیہ،خزائن ج۱۸ص۲۱۳)
حضرت حسینؓ کی توہین
۱…
کربلا ئیست سیر ہرآنم
صد حسین است درگریبان نم
ترجمہ:میری سیر ہر وقت کربلہ میں ہے۔ میرے گریبان میں سوحسین ہیں۔
(نزول المسیح ص۹۹،خزائن ج۱۸ص۴۷۷)
۲… ’’اے قوم شیعہ !اس پر اصرار مت کرو کہ حسین تمہارا منجی ہے۔ کیونکہ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ آج تم میں ایک ہے کہ اس حسین سے بڑھ کر ہے۔‘‘ (دافع البلاء ص۱۳،خزائن ج۱۸ص۲۳۳)
۳… ’’تم نے خدا کے جلال اورمجد کو بھلادیا اورتمہارا ورد صرف حسین ہے۔کیا تو انکار کرتا ہے۔ پس یہ اسلام پر ایک مصیبت ہے۔ کستوری کی خوشبو کے پاس گوہ کا ڈھیر ہے۔‘‘
(اعجاز احمدی ص۸۲،خزائن ج۱۹ص۱۹۴)