مولانا منظور احمد مینگل صاحب ،حضرت مولانا مفتی عبد الباری صاحب اور مولانا مفتی احمد خان صاحب زید مجدہم کے مشورے آگے بڑھاتے رہے، اور میرے مقالے کے مشرف ،استاذِ محترم، جناب مولانا مفتی سمیع اللہ صاحب زید مجدہ مسلسل لکھے گئے کام کو دیکھتے رہے اور قابلِ اصلاح مقامات کی نشاندہی کرتے رہے،جزاہم اللہ تعالیٰ أحسن الجزاء۔
نیز ! مقالہ نویسی کے دوران تکافل،انشورنس اور التامین التکافلی (دیگر بنیادوں پر قائم تکافل)کا مواد انٹر نیٹ سے بھی حاصل کیا گیا،جس سے استفادے میں تخصص کے دیگر ساتھیوں بالخصوص مفتی امان اللہ صاحب اور مفتی مبارک علی صاحب کی معاونت حاصل رہی،اللہ رب العزت ان تما م حضرات کو اپنی شایانِ شان جزاء عطاء فرمائے اور ہم سب کو علمی و عملی لغزشوں سے بچاتے ہوئے صحیح نہج پر دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور پوری امت ِ مسلمہ کو ساری زندگی حرام سے بچتے ہوئے حلال پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ،آمین۔
محمد راشد ڈَسکوی
رفیق شعبہ تصنیف و تالیف و استاذ جامعہ فاروقیہ کراچی
mrashiddaskvi@yahoo.com
۱۴ ؍ ربیع الاول ۱۴۳۴ھ