الحیوان والعروض والدنانیر والدراھم‘‘۔ (شرح صحیح بخاري: ۸؍ ۱۹۸)
امام ابو حنیفہؒاور امام ابو یوسف ؒ کا قول ہے کہ جانور، سامان اور درہم و دنانیر کا وقف جائز نہیں ۔
مشہور حنفی عالم علامہ محمد انور شاہ کاشمیریؒ لکھتے ہیں :
’’واعلم أن وقف المنقول لا یصح علی أصل المذھب وأجازہ محمد ؒ في ما تعارفہ الناس‘‘۔(فیض الباري: ۳؍۴۱۶)
’’جان لو ! اصل ِمذہب میں اشیائے منقولہ کا وقف صحیح نہیں ہے، مگر امام محمد ؒ نے ان چیزوں میں اس کی اجازت دی ہے، جو لوگوں میں معروف ہو جائیں ‘‘۔
علامہ ابن قدامہ حنبلیؒ رقم طراز ہیں :
’’ وجملتہ أن ما لا یمکن الانتفاع بہ مع بقاء عینہ کالدنانیر والدراھم والمطعوم والمشروب والشمع وأشباھہ لا یصح وقفہ، في قول عامۃ الفقھاء وأھل العلم، إلا شیئاً یحکٰی عن مالک والأوزاعي في وقف الطعام أنہ یجوز ولم یحکہ أصحاب مالک ولیس بصحیح؛ لأن الوقف تحبیس الأصل وتسبیل الثمرۃ؛ وما لا ینتفع بہ إلا بالاتلاف لا یصح فیہ ذٰلک‘‘۔(المغني:۸؍۲۲۹)