عورتوں کی خوبیاں اور خامیاں |
یک ایسی |
|
بوڑھے لوگوں میں سے بدترین لوگ وہ ہیں جو تمہارے جوانوں کی مشابہت اختیار کرتے ہیں ، تمہاری بدترین عورتیں وہ ہیں جو تمہارے مَردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہیں اور تمہارے بدترین مرد وہ ہیں جو تمہاری عورتوں کی مشابہت اختیار کرتےہیں ۔(شعب الایمان : 7420) حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں:”رَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةً عَلَيْهَا نَعْلٌ، فَلَعَنَ الرَّجُلَةَ مِنَ النِّسَاءِ“ نبی کریمﷺ نے ایک عورت کو مَردوں کی طرح کے جوتے پہنے دیکھا تو آپﷺنے مردوں کی مشابہت اختیار کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ۔(شعب الایمان : 7418) بخاری شریف کی روایت ہے،حضرت عبد اللہ بن عباس فرماتے ہیں:”لَعَنَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ المُخَنَّثِينَ مِنَ الرِّجَالِ،وَالْمُتَرَجِّلاَتِ مِنَ النِّسَاءِ،وَقَالَ:أَخْرِجُوهُمْ مِنْ بُيُوتِكُمْ“نبی کریم ﷺنے عورت بننے والے مَردوں اور مرد بننے والی عورتوں پر لعنت فرمائی۔فرمایا: اُنہیں اپنے گھروں سے نکال دو۔(بخاری :5886) حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاصنےکسی عورت کو دیکھا جو کمان گلے میں ڈالی مَردوں کی طرح چل رہی تھیں،پوچھا کہ یہ کون ہیں ؟لوگوں نے بتایا یہ ابوجہل کی بیٹی امِّ سعید ہیں،حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاصنے فرمایا کہ میں نے اللہ کے رسول ﷺکو فرماتے ہوئے سنا ہے:”لَيْسَ مِنَّا مَنْ تَشَبَّهَ بِالرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ، وَلَا مَنْ تَشَبَّهَ بِالنِّسَاءِ مِنَ الرِّجَالِ“جو عورت مَردوں کی اور جو مَرد عورتوں کی مشابہت اختیار کرے اُس کا ہم سے کوئی تعلّق نہیں ۔(مسند احمد :6875)