عورتوں کی خوبیاں اور خامیاں |
یک ایسی |
|
نِسَاءُ الدُّنْيَا أَفْضَلُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ كَفَضْلِ الظِّهَارَةِ عَلَى الْبِطَانَةِ“دنیا کی عورتیں حور عین سے اس طرح افضل ہیں جیسے بیرونی کپڑا اندرونی سے افضل ہوتا ہے۔میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ایسا کیوں ہے؟آپ ﷺ نے فر مایا :”بِصَلَاتِهِنَّ وَصِيَامِهِنَّ وَعِبَادَتِهِنَّ اللهَ“اس لئے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کی خاطر نمازیں پڑھیں،روزے رکھے اور عبادت میں مشغول رہیں ۔ پھر فرمایا: اللہ تعالیٰ ان کے چہروں کو نور سے منور فرمادے گا اور ان کے جسموں پر ریشمی لباس پہنائے گا ،ان کی رنگتیں سفید ہوں گی ،کپڑوں کا رنگ سبز ہوگا اور زیورات زرد ہوں گے،ان کی (خوشبو سلگانے کی انگیٹھیاں موتی کی ہوں گی، اور ان کی کنگھیاں سونے کی ہوں گی اور وہ کہیں گی:”أَلَا نَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلَا نَمُوتُ أَبَدًا، أَلَا وَنَحْنُ النَّاعِمَاتُ فَلَا نَبْؤُسُ أَبَدًا، أَلَا وَنَحْنُ الْمُقِيمَاتُ فَلَا نَظْعَنُ أَبَدًا، أَلَا وَنَحْنُ الرَّاضِيَاتُ فَلَا نَسْخَطُ أَبَدًا طُوبَى لِمَنْ كُنَّا لَهُ وَكَانَ لَنَا“سنو ! ہم ہمیشہ رہنے والی ہیں، ہمیں کبھی موت نہ آئے گی ۔سنو ! ہم آسودہ حال ہیں اور ہم کبھی مفلس نہیں ہوں گی۔ سنو! ہم مقیم رہنے والی ہیں ہمیں کبھی کوچ نہیں کریں گے۔ سنو! ہمراضی رہنے والی ہیں ہم کوچ نہیں کریں گے ۔ خوشخبری ہے اُن کیلئے جن کیلئے ہم مقرر ہیں اور وہ ہمارے لئے مقرر ہیں ۔(طبرانی کبیر:23/367۔رقم:870)ساتویں صفت:تہجد گزار ہونا : تہجد اللہ کےمحبوب و پسندیدہ اور نیک بندوں کا طریقہ ہے جس کو اختیار کرنے والے اگرچہ تھوڑے لیکن بڑے نصیبوں والے ہوتے ہیں۔عورتوں کی صفات میں بھی بطورِ خاص اس وصف کی بڑی ہی اہمیت ہے،چنانچہ ایسی نیک خاتون کیلئے اللہ کے رسولﷺنے دعاء فرمائی ہے کہ اللہ اُس پر رحم فرمائے۔