عورتوں کی خوبیاں اور خامیاں |
یک ایسی |
|
کردے، جب وہ اسے کوئی حکم دے تو اس کی اطاعت کرے اور جب وہ گھر میں موجود نہ ہو تو اس کی (عزّت،مال اور بچوں وغیرہ)حفاظت کرے۔(ابوداؤد:1664) ایک حدیث میں خوش بختی کی چیزوں کو بیان کرتے ہوئے نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا:”فَمِنَ السَّعَادَةِ:الْمَرْأَةُ تَرَاهَا تُعْجِبُكَ“خوش بختی میں سے ایک وہ عورت ہے جس کو تم دیکھو تو تمہیں اچھی لگے۔(مستدرکِ حاکم:2684)اٹھارہویں صفت:شوہر کی اِطاعت کرنا : عورت کی ایک بہت بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ شوہر کی اطاعت گزار اور فرماں بردار ہوں،اُس کے حکم پر عمل کرنے کیلئے اُس کے چشمِ اَبرو کی منتظر ہو،اُس کی اطاعت اور پیروی کرنے کو سعادت مندی ، باعثِ اجر و ثواب اور اپنے لئے نجات کا سبب سمجھتی ہو ۔احادیثِ طیّبہ میں بڑی کثرت اور شدّو مد کے ساتھ عورت کی اِس صفت اور خوبی کو واضح اور نمایاں کیا گیا ہے، چند احادیث ملاحظہ فرمائیں: نبی کریمﷺنےاِرشادفرمایا:”خَيْرُ نِسَائِكُمُ الْوَدُودُ الْوَلُودُ الْمُوَاتِيَةُ الْمُوَاسِيَةُ،إِذَا اتَّقَيْنَ اللهَ“ تمہاری عورتوں میں سب سے بہتر وہ عورت ہےجو (شوہر سے)خوب محبت کرنے والی،زیادہ بچے جننے والی، بہترین اِطاعت کرنے والی اورغم گسار ہو جبکہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتی ہو۔(سنن کبریٰ بیہقی:13478) ایک حدیث میں نبی کریمﷺنے عورت کی بہترین صفات کو ذکر کرتے ہوئے فرمایا:”وَتُطِيعُهُ إِذَا أَمَرَ“جب شوہر اس کوکوئی حکم دے تو اُس کی اِطاعت کرے۔(سنن کبریٰ نسائی :5324)