عورتوں کی خوبیاں اور خامیاں |
یک ایسی |
حضرت عبد اللہ بن عباس فرماتے ہیں:”لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ المُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ، وَالمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ“نبی کریمﷺنے اُن مَردوں پر لعنت فرمائی ہے جو عورتوں کی مشابہت اختیار کرتے ہیں اور اُن عورتوں پر لعنت فرمائی ہے جو مَردوں کی مشابہت اختیار کرتے ہیں۔(بخاری:5885) ایک حدیث میں ہے:”لَعَنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّجُلَ يَلْبَسُ لِبْسَةَ الْمَرْأَةِ، وَالْمَرْأَةَ تَلْبَسُ لِبْسَةَ الرَّجُلِ“نبی کریمﷺنے اُن مَردوں پر لعنت فرمائی ہے جو عورت جیسا لِباس پہنے ، اور اُس عورت پر بھی لعنت فرمائی ہے جو مَرد جیسا لِباس پہنے۔(شعب الایمان : 7416) نبی کریمﷺکا ارشاد ہے :”ثَلَاثَةٌ لَا يَنْظُرُ اللهُ إِلَيْهِمْ:الْعَاقُّ بِوَالِدَيْهِ، وَمُدْمِنُ خَمْرٍ، وَمَنَّانٌ، وَثَلَاثَةٌ لَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ:الرَّجُلُ يَلْبَسُ لِبْسَةَ الْمَرْأَةِ،وَالْمَرْأَةُ تَلْبَسُ لِبْسَةَ الرَّجُلِ، وَالدَّيُّوثُ“ تین افراد ایسے ہیں جن کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن دیکھیں گے بھی نہیں : ایک والدَین کا نافرمان ،دوسرا شراب کا عادی مُجرِم اور تیسرا احسان جَتلانے والا ۔ اور تین افراد ایسے ہیں جو جنّت میں داخل نہیں ہوں گے :ایک وہ مَرد جو عورتوں جیسا لِباس پہنے اور دوسری وہ عورت جو مَرد جیسا لِباس پہنے ، اور دَیُّوث۔(شعب الایمان : 7417) نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے:”إِنَّ خَيْرَ شَبَابِكُمْ مَنْ تَشَبَّهَ بِشُيُوخِكُمْ، وَشَرَّ شُيُوخِكُمْ مَنْ تَشَبَّهَ بِشَبَابِكُمْ، وَشَرَّ نِسَائِكُمْ مَنْ تَشَبَّهَ بِرِجَالِكُمْ، وَشَرَّ رِجَالِكُمْ مَنْ تَشَبَّهَ بِنِسَائِكُمْ“تمہارے جوانوں میں بہترین جوان وہ ہیں جو تمہارے بوڑھے لوگوں کی مشابہت اختیارکرتے ہیں اور تمہارے