عورتوں کی خوبیاں اور خامیاں |
یک ایسی |
|
زنا شیطان کا پسندیدہ عمل ہے : ایک روایت میں ہے،نبی کریمﷺنےاِبلیس کی گمراہ کُن کاروائیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اِرشادفرمایا: ”إنَّ إبْلِيْسَ يَبُثُّ جُنُودَهُ فِي الْأَرْضِ وَيَقُولُ لَهُمْ أَيُّكُمْ أَضَلَّ مُسْلِمًا أُلْبِسُهُ التَّاجَ عَلَى رَأْسِهِ فَأَعْظَمُهُمْ فِتْنَةً أَقْرَبُهُمْ إلَيْهِ مَنْزِلَةً“بیشک اِبلیس اپنے لشکر کو زمین میں پھیلادیتا ہے اور اُن سے کہتا ہے کہ تم میں سے جو کسی مسلمان کو گمراہ کرے گا میں اُس کے سر پر تاج پہناؤں گا، پس شیاطین میں جو سب سے زیادہ فتنہ پرور ہوتا ہے وہ اِبلیس کے نزدیک سب سے زیادہ درجہ کے اعتبار سے قرب حاصل کرتا ہے۔اُس کے بعد مختلف شیاطین آکر اپنے کارنامے ذکر کرتے ہیں اور وہ اُن کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا، یہاں تک کہ ایک شیطان آکر یہ کہتا ہے:”لَمْ أَزَلْ بِهِ حَتَّى زَنَى“میں مسلسل اُس کے ساتھ لگارہا یہاں تک کہ وہ زنا کربیٹھا، یہ سن کر شیطان کہتا ہے:”نِعْمَ مَا فَعَلْتَ“تونے بہترین کام کیا،پس اُسے اپنے قریب کرتا ہے اور اپنا تاج اُس کے سر پر رکھ دیتا ہے۔(الزواجر عن اقتراف الکبائر:2/225) ٭…………٭…………٭…………٭