عورتوں کی خوبیاں اور خامیاں |
یک ایسی |
|
زنا کرنے والوں پراللہ کا غضب : حضرت سیدنا انس بن مالکنبی کریمﷺکایہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں:”اِشْتَدَّ غَضَبُ اللهِ عَزَّوَجَلَّ عَلَى الزُّنَاةِ“زنا کرنے والے(مَردوں اور عورتوں)پراللہ تعالیٰ کا شدیدغصہ اور غضب نازل ہوتا ہے۔(أخرجہ ابوالشیخ الاصبہانی فی العوالی:42۔کنز العمال:13001) حضرت عبد اللہ بن عمرنبی کریمﷺکایہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں:”اِشْتَدَّ غَضَبُ اللَّهِ عَلَى امْرَأَةٍ تُدْخِلُ عَلَى قَوْمٍ مَنْ لَيْسَ مِنْهُمْ لِيَشْرَكَهُمْ فِي أَمْوَالِهِمْ، وَيَطَّلِعَ عَلَى عَوْرَاتِهِمْ“اللہ تعالیٰ کا سخت غصہ نازل ہوتا ہے اُس عورت پر جو(زنا کے ذریعہ)کسی قوم میں ایسے شخص کو داخل کردے جو اُن میں سے نہیں ،جس کے نتیجے میں وہ (ولَد الزّنا)اُس قوم کے مالوں میں(بحیثیتِ وارث) شریک ہوجائے اوراُن کے مخفی اُمور سے مطلع اور باخبر ہوجائے۔زناکرنے والوں کے چہرے پر آگ بھڑکے گی : حضرت عبد اللہ بن بُسرنبی کریمﷺکایہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں:”إنَّ الزُّنَاةَ تَشْتَعِلُ وُجُوهُهُمْ نَارًا“بیشک زنا کرنے والے(مَردوں اور عورتوں)کے چہرےآگ سے بھڑکیں گے۔(الترغیب:3609)زنا کرنے والے پرقیامت کے دن اژدھا مقرر کیا جائےگا : حضرت ابوقتادہنبی کریمﷺکایہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں:”مَنْ قَعَدَ عَلَى فِرَاشِ مُغِيبَةٍ قُيِّضَ لَهُ ثُعْبَانٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ“جس کسی ایسی عورت کے بستر پر(زنا کیلئے) بیٹھا جس کا شوہر نہ ہو اُس پرقیامت کے دن ایک اژدھا مقرر کیا جائے گا۔(طبرانی کبیر:3278)