عورتوں کی خوبیاں اور خامیاں |
یک ایسی |
|
عورتوں میں ناشکری کے جذبات پیدا ہونے کی وجوہات : عورتوں میں ناشکری کے جذبات کیسے اور کیوں کر آتے ہیں،اس کی کئی وجوہات ہیں ،البتہ غور و تدبّر سے یہ سمجھ آتا ہے کہ مندرجہ ذیل کچھ اہم اُمور بطورِ خاص اس کا سبب بنتے ہیں : (1)عورتوں کا عورتوں کے ساتھ کثرت سے اختلاط۔(2)زیب و زینت اور بناؤ سنگھار میں حد سے زیادہ انہماک ۔(3) ڈراموں اور فلموں وغیرہ کا دیکھنا ۔(4) بازار اور شاپنگ سینٹر وغیرہ میں کثرت سے آتے جاتے رہنا ۔(5) صحیح تربیت کا فقدان۔(6) علمِ دین سے نابلد ہونا۔(1)عورتوں کے ساتھ کثرتِ اختلاط : عورتیں جب عورتوں کے ساتھ اُٹھتی بیٹھتی اور ایک دوسرے کے گھرکثرت سے آنا جانا رکھتی ہیں تو ایک دوسرے کے ساز و سامان، زیورات،لباس و پوشاک اور اوڑھنے بچھونے کو دیکھ کر اپنی چیزوں کو کمتر اور حقیر سمجھنے لگتی ہیں اور اپنے شوہر کے بارے میں ناقدری اور ناشکری کا شکارہونے لگ جاتی ہیں ، اِسی لئے عورتوں کا عورتوں سے بھی زیادہ ملنا جلنا کوئی اچھی چیز نہیں ،کیونکہ یہ بھی کئی فتنوں اور بُرائیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے۔حدیث میں ہے،حضرت عبد اللہ بن عمرنبی کریمﷺکااِرشادنقل فرماتے ہیں:”لَا خَيْرَ فِي جَمَاعَةِ النِّسَاءِ إِلَّا عِنْدَ مَيِّتٍ فَإِنَّهُنَّ إِذَا اجْتَمَعْنَ قُلْنَ وَقُلْنَ“عورتوں کےجمع ہونے میں سوائے میّت کے کہیں بھی کوئی خیر نہیں، اِس لئے کہ جب وہ جمع ہوتی ہیں تو ہر طرح کی بات کرنے لگ جاتی ہیں۔(طبرانی کبیر:24/246)