عورتوں کی خوبیاں اور خامیاں |
یک ایسی |
|
جب حکمران ظلم کریں تو آسمان سوکھ جاتا ہے(بارشیں نہیں ہوتیں)،جب زکوۃ روک لی جائےتو مویشی ہلاک ہوجاتے ہیں ،جب زنا کاری پھیل جائےتو فقر اور مَسکنت عام ہوجاتی ہے، اور جب ذمّہ (عہد)توڑے جانے لگیں تو کافروں کو غلبہ دیدیا جاتا ہے۔(مسند البزار:5383) حضرت عبد اللہ بن عمرنبی کریمﷺکایہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں :”الزِّنَا يُورِثُ الْفَقْرَ“ زنا فقر کے پیدا ہونے کا سبب ہے۔(شعب الایمان:5034)زنا کا عام ہوجانا قربِ قیامت کی نشانی ہے : بہت سی احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ قربِ قیامت کی ایک اہم نشانی یہ ہے کہ لوگوں میں زنا اور بدکاری عام ہوجائیں گے، چنانچہ ایک روایت میں ہے،نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے:”بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ يَظْهَرُ الرِّبَا، وَالزِّنَا، وَالْخَمْرُ“قیامت کے قریب سود، زنا اور شراب ظاہر(یعنی لوگوں میں عام)ہوجائیں گے۔(طبرانی اوسط:7695)(الترغیب :2860) ایک اور روایت میں ہے،حضرت انسنبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں:”مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ، أَنْ يُرْفَعَ العِلْمُ، وَيَظْهَرَ الجَهْلُ، وَيُشْرَبَ الخَمْرُ، وَيَظْهَرَ الزِّنَا، وَيَقِلَّ الرِّجَالُ، وَيَكْثُرَ النِّسَاءُ حَتَّى يَكُونَ لِلْخَمْسِينَ امْرَأَةً القَيِّمُ الوَاحِدُ“قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ علم اُٹھالیا جائے گا،جہالت پھیل جائے گی،شراب پی جائے گی،زنا عام ہوجائے گا،مَردوں کی قلّت اور عورتوں کی کثرت ہوجائے گی، یہاں تک کہ پچاس عورتوں کا ایک ہی نگہبان ہوگا۔(بخاری:6808)