شروع کر دیا۔اس نئی امت اور مسلمانوں کے درمیان اعتقاداً اورعملاً ویسی ہی جدائی پڑ گئی جیسی ہندوؤں اور عیسائیوں اورمسلمانوں کے درمیان تھی۔وہ مسلمانوں کے ساتھ نہ عقیدے میں شریک رہی ، نہ عبادت میں، نہ رشتے ناطے اورنہ شادی وغم میں۔
۳… بانی مذہب کو اوّل روز سے یہ احساس تھا کہ مسلم معاشرہ اپنی اس قطع وبرید کو بخوشی برداشت نہیں کرے گا اور نہیں کر سکتا ۔ اس لئے اس نے اوراس کے جانشینوں نے نہ صرف ایک پالیسی کے طور پر انگریزی حکومت کی پختہ وفاداری وخدمت گزاری کا رویہ اختیار کیا بلکہ عین اپنے مؤقف کے فطری تقاضے سے ہی انہوں نے یہ سمجھا کہ ان کامفاد لازماً غلبہ کفر کے ساتھ وابستہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ ہندوستان ہی میں نہیں۔ تمام دنیا میں اس بات کے خواہش مند رہے اورعملاً اس کے لئے کوشاں رہے کہ آزاد مسلمان قومیں بھی انگریزوں کی غلام ہو جائیں تاکہ ان میں اس نئے مذہب کی اشاعت کے لئے راہ ہموار ہو سکے۔
۴… اس طرح بیرونی اقتدار سے گٹھ جوڑ کر کے اس جماعت نے مسلمانوں کی ان تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا جو گزشتہ نصف صدی میں اسے مسلمانوں سے خارج کرنے کے لئے کی گئیں اورانگریزی حکومت اس بات پر مصر رہی کہ یہ گروہ مسلمانوں سے الگ ،بلکہ ہر چیز میں ان کامخالف ہونے کے باوجود ان ہی میں شامل رہے گا۔ اس تدبیر سے مسلمانوں کو دہرانقصان اور قادیانی جماعت کو دہرا فائدہ پہنچایا گیا۔
الف… عام مسلمانوں کو علماء کی تمام کوششوں کے باوجود یہ باورکرایا جاتا رہا کہ قادیانیت اسلام ہی کا ایک فرقہ اور قادیانی گروہ مسلم معاشرے ہی کا ایک حصہ ہے۔ اس طرح قادیانیت کے لئے مسلمانوں میں پھیلنا زیادہ آسان ہو گیا کیونکہ اس صورت میں ایک مسلمان کو قادیانیت اختیار کرتے ہوئے یہ اندیشہ لاحق نہ ہوتا کہ وہ اسلام سے نکل کر کسی دوسرے معاشرے میں جارہا ہے۔ قادیانیوں کو اس سے یہ فائدہ پہنچا کہ وہ مسلمانوں میں سے برابر آدمی توڑتوڑ کر اپنی تعداد بڑھاتے رہے اور مسلمانوں کو یہ نقصان پہنچا کہ ان کے معاشرے میں ایک بالکل الگ اورمخالف معاشرہ سرطان کی طرح اپنی جڑیں پھیلاتا رہا۔ جس کی بدولت ہزارہاخاندانوں میں تفرقے برپا ہوگئے ۔ خصوصیت کے ساتھ پنجاب اس کا سب سے زیادہ شکار ہوا۔ کیونکہ یہ بلااسی صوبے سے اٹھی تھی اور یہی وجہ ہے کہ آج پنجاب ہی کے مسلمان اس کے خلاف سب سے بڑھ کرمشتعل ہیں۔
ب… انگریزی حکومت کی منظور نظر بن کر قادیانی جماعت انگریزی حکومت کی فوج، پولیس ، عدالت اوردوسری ملازمتوں میں اپنے آدمی دھڑادھڑ بھرتی کراتی چلی گئی اوریہ سب کچھ اس نے