ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
ہے کہ انگریزی پڑھائی جاتی ہے ( بلکہ علم دین پڑھانا چاہئے ۔ جامع عفی عنہ ) (ملفوظ 172 ) تصانیف سے غلط فہمی : فرمایا کہ ایک صاحب نے خط میں لکھا ہے کہ آپ کی تصانیف کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ پختگی عقائد کے لیئے بیعت ہونا ضروری ہے حالانکہ یہاں اس کی روزانہ نفی کی جاتی ہے ۔ ( ملفوظ 173 ) حاضری کی اجازت لینے کا طریقہ : فرمایا کہ ایک صاحب نے لکھا ہے کہ چونکہ آپ نے یہ تحریر فرمایا ہے کہ بلا اجازت حاصل کیے تھا نہ بھون آنے کا قسد نہ کیا جائے لہٰزا میں بزریعہ اس خط کے اجازت حاصل کرتا ہوں پھر حضرت والا نے فرمایا کہ میں یہ لکھوں گا کہ آپنے آپ آنے کی تاریخ متعین کر کے اجازت لو تاکہ میں اپنے قیام وعدم وقیام تھانہ بھون کی بابت ان تاریخوں میں دیکھ سکوں ۔ 4 ربیع الثانی 1335 ھ بروز یک شنبہ ( ملفوظ 174 ) ناشتہ کی عدم ضرورت : قبل نماز ظہر خواجہ عزیز الحسن صاحب سے فرمایا کہ آپ کے لیئے ناشتہ تیار کرا دیا جائے ۔ انہوں نے عرض کیا کہ میں بارہ بجے تو پہنچ جاؤں گا راستہ میں اگر ضرورت ہوئی تو میں کچھ لے کر کھالوں گا اس لیے ناشتہ کی ضرورت نہیں ہے ۔ ( ملفوظ 175 ) وعظ سنکر جی للچانا : فرمایا کہ بچپن میں جب میری عمر نو دس برس کی ہوگی ایک مولوی صاحب کا وعظ سنکر بہت للچایا کہ یااللہ اتنی باتیں زبانی کیسے یاد رہتی ہوں گی خواجہ عزیز الحسن صاحب نے عرج کیا کہ کیا جی للچانے سے یہ مطلب ہے کہ آپ کا بھی دل وعظ کہنے کو چاہا کہ یہ تو اب اچھی طرح یاد نہیں رہاہے ۔ ( ملفوظ 176 ) بے وقت پرچہ : ایک نووارد صاحب نے بعد فراغت فرائض ظہر مصلے پرپرچہ رکھ دیا فرمایا کہ جب میں 3 سہ دری میں بیٹھوں تب دیجئے یہاں میں نماز ظہر پڑھوں یا اسے دیکھوں ۔