ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
( ملفوظ 603 ) عدن کی سیر : فرمایا کہ شریف سے آتے ہوئے عدن میں چند گھنٹہ جہاز ٹھرا ۔ سنا تھا کہ عدن بہت مشہور جگہ ہے شداد کی بہشت ہے وہاں کی سیر کی ۔ کھانا کھایا چھوٹی سی بستی ہے ۔ بازار ذرا سا جامع مسجد دیکھی بہت مکلف تھی روئی دار پردے پڑے ہوئے تھے ۔ 17 رجب المر جب 1335ھ بروز چہار شنبہ ( ملفوظ 604 ) ہندو کی در خواست دعا : ریاست بھوپال سے ایک ہندو کا خط آیا جس کا یہ مضمون تھا کہ میری پوتی کی شادی ہے دعا کیجئے کہ اللہ تعالٰی عزت کے ساتھ فارغ کر دیں ۔ اس پر حضرت والا نے فرمایا کہ ریاستوں کے ہندو بھی بیچارے غنیمت ہوتے ہیں ۔ ( ملفوظ 605 ترک سکونت کرنے کا طریقہ کار : ایک حاجی صاحب نے اپنے کسی پہلے خط میں حضرت والا سے بجائے اپنے وطن کے تھانہ بھون کی مستقل سکونت اختیار کرلینے کی بابت مشورہ کیا ۔ جس پر حضرت والا نے تحریر فرمایا کہ یہ بات خط سے طے نہیں ہو سکتی اس کے بعد وہ حاجی صاحب خود تھانہ بھون حضرت کی خدمت میں حاضر ہوئے حضرت والا نے چند ضرری امور ان سے دریافت فرمائے ایک تو یہ کہ آپ وہاں کیوں رہنا نہیں چاہتے ۔ انہوں نے عرض کیا کہ وہاں جی نہیں لگتا ۔ فرمایا کہ اور جو یہاں بھی جی نہیں لگا تو کیا ہوگا عرض کیا کہ یہاں تو جی لگ گیا ہے فرمایا کہ وہاں بھی تو کبھی جی لگا ہوا تھا یا وہاں جی لگا ہی نہیں ۔ بدعت وغیرہ وہاں بہت ہے پھر دریافت فرمایا کہ آپ کی زمین وہاں کتنی ہے عرض کیا کہ سوبیگھ فرمایا کہ اس کو آپ کیا کریں گے عرض کیا کہ اس کو فروخت کردونگا ۔ فرمایا کہ وہ کتنے کی فروخت ہوگی جواب دیا کہ وہاں پندرہ روپیہ بیگھ زمین فروخت ہوتی ہے ڈیڑھ ہزار روپیہ قیمت ہوئی ۔ فرمایا کہ وہاں کوئی خریدار ہے ۔ عرض کیا کہ بھائی بند ہی آپس کے خریدار ہیں ۔ عرض کیا کہ بھائی بند ہی آپس کے خریدار ہیں ۔ پھر دریافت فرمایا کہ آپ اس روپیہ کا کیا کریں گے عرض کیا کہ کچھ سلسلہ تجارت وغیرہ کا کر لونگا ۔ فرمایا کہ اگر تجارت کی اور سارا روپیہ بیٹھ گیا تو بس کس طرف کے بھی نہ رہے ۔ اس لیے مناسب ہے کہ اس روپے