ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
28 جمادی الآ خر 35 ھ بروز یکشنبہ ( ملفوظ 510 ) حزب البر بھی ہے : ایک صاحب نے حزب البحز کی اجازت مانگ تھی اور لکھا تھا کہ آسان سی ترکیب بتلانا اور یہ بھی لکھا تھا کہ میں محض اللہ کے واسطے پڑھتاہوں کوئی دنیوی غرض نہیں ہے اس پر فرمایا کہ اللہ کے واسطے پڑھنے کے لیے حزب البحر ہی رہ گئی ہے جب حزب الحزب نہ تھی تب لوگ کیا پڑھتے تھے اگر اللہ کے واسطے پڑھتے ہو تو تم کون ہو حزب البحر کے تجویز کرنے والے طبیب چاہے حزب البحر تجویز کرے یا حزب البر تجویز کرے ۔ پھر فرمایا کہ حزب البر بھی ایک دعا ہے البتہ اس کے الہامی یا غیر الہامی ہونے کی تحقیق نہیں پھر فرمایا کہ مجھے خیال نہیں رہا ۔ حزب البر کوئی دعا نہیں ہے بلکہ عقیق کی ایک قسم عقیق البر ہے پھر فرمایا کہ اب اس شبہ ہوگیا ۔ سکندر نامہ غالبا بری اور بحری ہے ( بروقت تحریر ملفوظ ہزا کے حضرت والا نے احقر سے ارشاد فرمایا کہ سب واقعہ کو لکھ لیجئے کہ اول یوں کہا پھر یوں کہا اور یہ سنت کے موافق بھی ہے ۔ دجال کو ایک حدیث میں آیا ہے کہ ادھر ہے ۔ پھر فرمایا کہ مومن کی غلطی بھی اس معنی کو اچھی ہے کہ شیطان کو اس کے تدارک سے افسوس ہوتا ہے ۔ نہ کچھ تیزی چلی باد صبا کی بگڑنے پہ بھی زلف اس کی بنا کی ( ملفوظ 511 ) عرس اجمیر میں مکار اندھا : فرمایا کہ ایک ڈپٹی کلکر مجھ سے بیان کرتے تھے کہ وہ اجمیر میں متعین تھے عرس کا انتظام ان کے سپرد ہوا دوران ایام عرس میں کئی بار انہوں نے اس قسم کا شور وغل سنا کہ اے خواجہ صاحب میں اندھا ہوں یا فلانا مریض ہوں ۔ پھر یہ سنا کہ کوئی کہتا ہوا بھاگا کہ اچھا ہوگیا یہ سن کر ان ڈپٹی صاحب نے دل میں سوچا کہ یہ کیا بات ہے بھاگتے کیوں ہیں ۔ اگر خواجہ صاحب کی کرامت ہے تو اس کا اظہار اچھی طرح کرنا چاہیے بھاگنے کی کیا ضرورت ہے ۔ اس کے بعد انہوں نے مزار کے چاروں طرف پہرہ بٹھا دیا پھر ایک آواز سنائی دی کہ میں اندھا