ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
نے فرمایا کہ تم نے ناپا ہے انہوں نے کہا کہ ناپا تو نہیں ہے فرمایا کہ ناپ کر آؤ وہ گئے اور بہت عرصہ کے بعد ناپ کر واپس آئے اور کہا وہ حوض ایک بالشت بڑا ہے یہاں کے حوض سے حضرت نے فرمایا کہ یہ احتیاط کے خلاف ہے تم نے ایک بالشت بڑے کو بہت بڑا کہہ دیا تمہارے مزاج میں احتیاط نہیں ہے اس لیے بیعت نہیں کرتے ۔ (ملفوظ 336) مزاج میں انتظام نہ ہونے کی وجہ سے بیعت سے محرومی : فرمایا کہ ایک بزرگ تھے جب ان کی خدمت میں کوئی نیا شخص بغرض بیعت حاضر ہوتا تو اس سے واسطے کھانا بھیجتے اور جوکھا ناواپس آتا اس میں روٹی اور سالن کا تناسب دیکھتے اگر روٹی اور سالن تناسب سے بچا ہوتا تو تب بیعت فرمالیتے اور اگر کمی بیشی دیکھتے تو بیعت نہ فرماتے اور یہ جواب دیتے کہ تمہارے مزاج میں انتظام نہیں ہے ہم نے تو سالن اور روٹی انتظام سے بھیجا تھا تم نے بے انتظامی سے صرف کیا اس لیے ہم تمہیں بیعت نہیں کرتے ۔ (ملفوظ 337) مزاج کی رعایت : فرمایا کہ مولانا احمد علی صاحب کی خدمت میں دو طالب علم گنگوہ کے حاضر ہوئے مولانا کے یہاں سے اچھا کھانا دونوں صاحبوں کے واسطے آیا ایک صاحب تو مزے کا دیکھ کر رہے مولانا کی بیوی ان دوسرے صاحب کیلئے تو ہرروز اچھا کھانا ہی بھیجتیں رہیں کہ یہ لطیف المزاج ہیں اور تھوڑا سا کھاتے ہیں اور پہلے صاحب کے لیے نوکروں چاکروں کا سا کھانا آتا رہا سمجھ لیا کہ یہ تو پیٹ بھرو ہے ۔ (ملفوظ 338) اکٹھی چیز خرید نے کا نقصان : فرمایا کہ میرے اصول میں سے ہے کہ اکٹھی چیز مت خریدو چاہے گراں ہوجائے ، جس وقت ضرورت ہو لے کر کیونکہ زیادہ موجود نے پر خوب اللے تللے سے صرف ہوتی ہے دوسرے یہ کہ حتمی الامکان دور سے چیز نہ منگائے اس میں بہت سی دقتیں ہیں ۔