ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
مسلمانوں کے یہاں سلام کے وقت جھکنا منع ہے اس لیے اب ہمارا حکم ہے کہ مسلمان اپنے مزہب کے خلاف بالکل سلام نہ کریں ۔ ( ملفوظ 351 ) عربی زبان میں تلبیس کی گنجائش نہیں : بعض زبانوں کی نسبت فرمایا کہ اس کے اندر گنجائس تلبیس کی بہت ہے اکثر مطالب کے سمجھنے میں دھوکہ ہوجاتا ہے اور زبان عربی میں بالکل ہی تلبیس کی گنجائش نہیں ۔ 18 جمادی الاول 35 ھ بروز سہ شنبہ ( ملفوظ 352 ) صرف شرعی ولی اللہ : ایک صاحب نے خط میں لکھا تھا کہ شریعت کی روسے تو آپ کو ولی اللہ سمجھتا ہوں پہلے طریقت کی روسے بھی سمجھتا تھا مگر جب سے آپ کی کتاب میں یہ لکھا دیکھا کہ بعض لوگ کہتے ہین کہ ہمیں سینہ میں سے کچھ دیدو تو سینہ میں کیا رکھا ہے سوائے بلغم کے بس جب سے میں نے خیال چھوڑ دیا فرمایا دل میں تو آتا ہے کہ یہ جواب لکھوں کہ جس دن آپ قرآن شریف میں یہ آیت پڑھیں لیس البر ان تولوا وجوھکم الآیت تو اس دن استقبال قبلہ بھی چھوڑ دیں گے مخاطب جب اتنا کم فہم ہے تو کیا جواب لکھوں ۔ 19 جمادی الاول 35 ھ بروز چہار شنبہ ( ملفوظ 353 ) بغیر بندو بست کے قیام : ایک نووارد صاحب سے جنہوں نے پڑھنے کیلئے یہاں رہنے کا قصد کیا تھا فرمایا کہ تم یہاں رہ کر کھانے کا کیا انتظام کروگے انہوں نے کہا کہ میں تو حضور کے بھروسہ آیا ہوں فرمایا کہ بھائی ہم اس کا کچھ بندو بست نہیں کرسکتے تم کوئی مسجد ڈھونڈ لو یا کوئی نوکری وغیرہ کرلو جب تم انتظام کر لو گے میں تعلیم کا انتظام کردوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر دوئی چلا جاؤں وہاں مجھے ایک صاحب نے بلایا تھا فرمایا کہ اس کا مجھ سے ذکر کرنے کی کیا ضرورت ہے اگر یہاں رہنا چاہو تو میں نے اس کا طریقہ بتلا دیا اور اگر یہاں نہ رہنا چاہو چلے جاؤ مجھ سے کیا کہتے ہو اور جب تک تمہارا کچھ انتظام ہو اس وقت تک بھی یہاں رہنا