ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
(ملفوظ 19) شیخ بہرام بخش کے خدمت وبے نفسی کے واقعات : فرمایا کہ شیخ بہرام بخش سے کوئی کاشتکار بیج مانگنے آیا کہا کہ اچھا کل کو آنا وہ اتفاقا بجائے کل کے پرسوں کو آیا اور شیخ صاحب کو بلایا تو نہ بولے چپ ہوگئے جب اس نے بہت آوازیں دیں تو پوچھا کہ کیا کام ہے اس نے کہا کہ بیج دیدو کہنے لگے کہ میں نے کب بلایا تھا وہ بولا کہ کل بلایا تھا جواب دیا کہ تو آج کیوں آیا ہے وہ کسان بولا کہ مجھے سو پتا ( فرصت ) نہیں ملا تھا کہنے لگے کہ جب تو لینے کیلئے وقت پر نہیں آیا تو دینے کیلئے تو بالکل ہی نہ آئے گا اور اس کو بیج نہ دیا ۔ ملفوظ ( 20) گھوڑا برابر سرابر فروخت کردیا اور جوتا نفع میں رہا : فرمایا کہ ایک چور گھوڑا چرا کر لایا راستہ میں ایک صاحب ملے انہوں نے کہا کہ بھائی بیچتے ہو اس نے کہا کہ ہاں بیچتا ہوں انہوں نے گھوڑا لے کر اس پر سواری چال دیکھنے کیلئے سواری کی ادھر ادھر لے گئے پھر آخر میں ایک زور کی ایڑلگائی اور لے کر چل دیئے ۔ انہوں نے اپنا پرانا جوتہ اس چور مالک گھوڑے کو ذرا تھامنے کو دے دیا تھا وہ اس بیچارہ کے پاس رہ گیا جب لوگوں نے اس چور سے پوچھا کہ بھائی گھوڑا کتنے کا بیچا تو اس نے جواب دیا کہ جتنے کو لیا تھا اتنے ہی کودے دیا اور جوتہ نفع میں ہے ۔ ملفوظ ( 21) یزید کے بارے میں ایک بزرگ کا قول : فرمایا کہ ایک بزرگ سے کسی نے یزید کی نسبت پوچھا کہ وہ کیسا تھا ان بزرگ نے جواب دیا کہ بھائی وہ شاعر تو اچھا تھا ۔ ملفوظ ( 22) شیطان پر لعنت کے بارے میں رابعہ بصری کا ارشاد : فرمایا کہ رابعہ بصری یہ سے کسی نے شیطان پر لعنت کرنے کے متعلق پوچھا آپ نے جواب دیا کہ تم سے اس کے متعلق قیامت میں پرسش نہ ہوگی اور جو وقت ذکراللہ سے خالی ہوگا اس کی ممکن ہے کہ پرسش ہونے لگے لہذا اپنے کام لگنا چاہیے وقت ضائع کرنے سے کیا فائدہ ۔ ملفوظ ( 23) یورپین کی اردو : فرمایا کہ ایک نووارد یورپین نے اپنے ایک ہندوستانی ملازم سے کہا کہ ہم دیکھتا ہے کہ