ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
( ملفوظ 155 ) مولانا گنگوہی کی عظمت اور اپنی تواضع : کسی مفید تزکرہ کے سلسلہ میں ( جو کہ مجھے یاد نہیں رہا ( جامع ) فرمایا کہ میں تو مولانا گنگوہی کے خلفاء کے خادم ہونے کے لائق بھی نہیں ہوں ۔ فائدہ : اس سے حضرت قبلہ کی انکسارو تواضع کا اندازہ کیا جاسکتا ہے تواضع زگردن فروزاں نکوست گداگر تواضع کند خوئے اوست ( ملفوظ 256 ) خرابی صحت سے بھوک نہ لگنا : فرمایا کہ پانچ چھ یوم سے میں آدھاپاؤ آٹا بھی نہیں کھاسکتا بھوک ہی نہیں لگتی نہ معلوم صحت خراب ہے یا مرض خراب ہے ۔ ( ملفوظ 157 ) آریوں کے لئے سوال پوچھنا عجیب بات ہے : ایک صاحب نے خط میں لکھا تھا کہ ہمیں چند ایسے سوالات بتلا دیجئے کہ جو ہم سے کریں اور وہ ان کا جواب نہ دے سکیں ۔ حضرت والا نے فرمایا کہ یہ اب کی مرتبہ نئی بات ہے اب تک تو آریوں کے سوالات کے جوابات ہی پوچھے جایا کرتے تھے مگر انہوں نے سوالا دریافت کیے ہیں یہ ہے عجیب بات ۔ ( ملفوظ 158 ) تحریر سے شبہ کا اثر : کسی صاحب کے خط پر تحریر تھا کہ سوائے مکتوب الیہ کہ کوئی نہ کھولے فرمایا کہ اس لکھنے کا تو یہ مطلب ہے کہ اگر کوئی نہ بھی کھولتا ہو تو بھی تحریر پر شبہ کرکے ضرور کھول لے اور اس تحریر کا سوائے اس کے اور کیا اثر ہو سکتا ہے ۔ ( ملفوظ 159 ) ملزم کسی ترکیب سے خود کو سزا سے بچالے تو شرعا گناہ نہیں : فرمایا کہ اگر کوئی ملزم اپنے آپ کو کسی ترکیب سے سزا سے بچالے تو شرعا گناہ نہیں جائز ہے مثلا سزائے رجم میں اگر زنا کا قرار نہ کرے تو رجم سے بچ جائے گا علیدہ چپکے سے اللہ میاں سے توبہ کرلے اسی طرح چوری میں جس کی چیز چرالی ہے اس کی چیز اس کو واپس کر دے اور اللہ تعالٰی سے توبہ کرے اور عدالت میں اقرار نہ کرے تو کچھ گناہ نہیں ۔