ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
کہ ہمیں تو حضرت حاجی صاحب نے یہ سکھایا ہے کہ اپنے سلسلہ کے بزرگوں کو باپ سمجھو اور دوسرے سلسلہ والوں کو چچا ۔ ( ملفوظ 491 ) معجون خمیر کھانے والا نبی : فرمایا کہ قادیانی نے اول میں مجاہدہ بہت کیا اس سے دماغ میں یتبس ہوگیا اس سے خیالات میں فساد آگیا بعد کو اسے اسباب زہد میسر نہیں ہوئے اور یہ اچھا ہو اور نہ اور زیادہ دین کو مضرت ہوتی اب تو لوگ اس وجہ سے بھی متنفر تھے کہ یہ معجون اور خمیرے کھاتا ہے یہ بزرگ کہاں سے آیا ۔ ( ملفوظ 492 ) اللہ والے کی طرف دل کی کشش : فرمایا کہ یہ تجربہ کرلیا ہے کہ دوشخص برابر حسن کے ہوں اور ایک ان میں سے اللہ والا ہو تو اللہ والے کی طرف زیادہ دل کشی ہوگی ۔ اگرچہ حسن میں وہ اللہ والا کم بھی ہو تب بھی اسی کی طرف کھنچتا ہے ۔ ( ملفوظ 493 ) متقی کی طرف ناپاک میلان : فرمایا کہ مولانا فخر نظامی ایک بزرگ دہلی میں کم عمری میں آئے بہت حسین تھے آوارہ لوگوں نے مشورہ کیا کہ چلو گھوریں لونڈا آیا ہے یہ بزرگ شروع ہی سے صاحب نسبت تھے کسی بزرگ کی صحبت ہوگئی ہوگی ۔ آپ نے ان لوگوں کی طرف جو کہ گھورنے کے لیے آئے تھے ایک نظر اٹھاکر دیکھا سب کے سب گرپڑے آپ نے فرمایا کہ آؤ بھائی گھورلو پھر کسی کو مجال نہ ہوئی کہ جو نظربد کرے ۔ مولوی احمد حسن صاحب نے عرض کیا کہ حضرت متقی کی طرف تو میلان مشکل ہی سے ہوتا ہے ۔ فرمای کہ حضرت یوسف علیہ السلام متقی تھے پھر زلیخا کو ناپاک ہی میلان ہوا پھر ایک نو عمر شخص کا جن کا نام تاج تھا اور جو حضرت والا سے بیعت بھی تھے اور حسین تھے قصہ بیان فرمایا کہ ایک شخص کو ان کی طرف ناپاک میلان ہوا ۔ تاج نے ان شخص کو آگاہ کیا کہ تمہیں میری طرف ناپاک میلان ہے ۔ ان شخص نے اقرار کرلیا اور توبہ کی فرمایا کہ اس کا ایسا پاک قلب تھا کہ فورا احساس ہوگیا ۔ تاج طاعون میں انتقال ہوا شاہ لطیف رسول صاحب نے بعد انتقال ایک دن عصر کی