ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
( ملفوظ 505 ) سگ دنیا سے حفاظت کے لیے دربان : فرمایا کہ والد صاحب حکایت بیان فرماتے تھے کہ ایک بادشاہ کسی بزرگ کی خدمت مین حاضر ہوئے ان بزرگ کے ایک مرید نے جو دروازہ پر بیٹھے تھے بادشاہ کو اندر جانے سے روکا ۔ بادشاہ وہاں کیا کہہ سکتے تھے مہذب تھے خاموش ہوگئے اور ان بزرگ کی خدمت میں اول اطلاع کرائی جب انہوں نے اجازت دی تو اندر پہنچے اور کہا کہ کیا واسطے بھی یہ حکم ہے کہ بغیر اجازت اندر نہ آئیں اور یہ مصرعہ پڑھا ہے ۔ در درویش را دربان نہ باید اسکا جواب ان بزرگ نے فورا دیا بیاید تاسگ دنیا نیا ید ( ملفوظ 506 ) حبس دم کی آواز کے بارے میں غلطی : فرمایا کہ میاں میر صاحب لاہوری کے بہت مرید اس غلطی میں مبتلا ہیں کہ حبس دم میں جو آواز آتی ہے اس کی صورت سرمدی سمجھتے ہیں حالانکہ وہ ہوا کا تموج ہوتا ہے حق سبحانہ صوت سے پاک ہے اگر صوت ہوتی تو واجب کے مناسب اس کے صفات و آثار ہوتے اور یہ صوت متخری ہے جس سے اس کا حادث ہونا لازم آتا ہے یہ غلطی عقیدہ کی ہے اس کا لقب شغل انحد بھی ہے اور یہ لفظ انادی کا بگاڑ ہوا ہے انادی کے معنی سنسکرت میں قدیم کے ہیں یہ جوگیوں کا شغل ہے اور یہ قدیم ہونے کا ان کا عقیدہ ہے شیخ عطار فرماتے ہیں ۔ قول اور الحن نے آواز نے ( ملفوظ 507 ) صحبت شیخ میں رہنے سے مناسبت : فرمایا کہ میں نے ایک صاحب کو جوکہ مجھ سے بیعت ہیں لکھا کہ چند روز پاس رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ پاس رہنے سے مناسبت پیدا ہو جاتی ہے انہوں نے جواب میں لکھا کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ طبیعات میں کس طرح مناسبت ہوسکتی ہے صحابہ کی شان جدا جدا ہے حالانکہ سب کو حضور عالم صل اللہ علیھ وسلم کی صحبت مبارک کا شرف حاصل تھا اس پر حضرت والا نے