ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
( ملفوظ 225 ) مولانا کی عمر کتنی ہے حضرت مولانانانوتوی رحمت اللہ جب بمرض موت بیمار ہوئے تو مولانا محمد یعقوب صاحب رحمت اللہ نے بزریعہ مراقبہ معلوم کیا کہ مولانا کی عمر کتنی ہے تو لفظ مہدی معلوم ہوا مولانا نے لفظ مہدی کے عدد نکالے تو 59 نکلے اور اس وقت انکی عمر 49 سال کی تھی فرمایا کہ انشاء اللہ تعالٰی صحبت ہوجائے گی اور دس برس اور جئیں گے جب وفات ہوگئی تو فرمایا کہ ہم سے غلطی ہوئی مطلب یہ تھا کہ جتنی حضرت امام مہدی علیہ السلام کی عمر حدیثوں میں 49 برس ہوگی چنانچہ 40 میں ظہور اور 9سال سلطنت کے چنانچہ مولانا کی عمر اسی قدر ہوئی ۔ ( ملفوظ 326 ) قوت نبوی صل اللہ علیھ وسلم کا عالم : فرمایا کہ صحیح حدیث میں ہے کہ نبی صل اللہ علیھ وسلم میں 30 مردوں کی قوت تھی اور ہر مسلمان کو 4 عورتوں سے نکاح کی اجازت ہے تو اس حساب سے 120 عورتیں حضور صل اللہ علیھ وسلم کیلئے ہونی چاہیں ۔ مخالف 9 ازواج مطہرات رضی اللہ عنہا کو ہی زیادہ سمجھتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ اپنی قوت پر قیاس کرکے فیصلہ کرتے ہیں پھر حکمت تعداد ازواج نبویہ میں فرمایا کہ انبیاء بغیر مصلحت کے کوئی مباح کام بھی نفس کیلئے نہیں کرتے پھر تائید مضمون قوت میں فرمایا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنھ کو بوقت مسلمان ہونے کے حضور صل اللہ علیھ وسلم نے پکڑ کر زور سے دبایا تاکہ ان کو حضور صل اللہ علیھ وسلم کی قوت کا حال معلوم ہوجائے اور یہ نہ سمجھیں کہ میں مسلمان ہوگیا ورنہ غالب آجاتا ۔ ( ملفوظ 327 ) حضرت ابن ادہم کی طلب : حضرت ابراہیم بن ادہم کے ترک سلطنت کے متعلق فرمایا کہ جیسی طلب ان کو تھی وہ تخت وتاج واقعی اس طلب کے منافی تھا یکسوئی محض بدوں تخت چھوڑے نہیں ہوسکتی تھی پھر چاہے بعد حصول مقصود تخت پر آبیٹھے مگر ابتداء میں ممکن نہیں ہے ۔ ( ملفوظ 328 ) اپنا ہی نام بھول گئے : فرمایا کہ میں نے مولانا محمد یعقوب صاحب رحمت اللہ سے خود یہ حکایت سنی تھی فرماتے تھے کہ میں ایک مرتبہ خط لکھ کر اپنا نام لکھنا چاہا نام ہر چند یاد کرنا چاہا مگر یاد نہ آیا پھر فرمایا یہ بات اگر میں نے خود سنی ہوتی تو چاہے کیسے ہی ثقہ شخص بیان کرتا مگر یقین نہ ہوتا ۔