ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
(ملفوظ 387) حضرت ضامن شہید کے ارشادات : حضرت حافظ محمد ضامن صاحب سے ایک شخص نے اللہ کا نام پوچھا فرمایا کہ کھانا تھوڑا کھایا کرو ۔ جب تم اس کو نبھا کردکھاؤ گے ہم بھی اللہ کا نام بتادیں گے ۔ چنانچہ دو ہی روز کے بعد وہ پوچھنے والے گھبرا گئے اور عرض کیا کہ اگر فرمایئے تو روزہ رکھ لون مگر تھوڑا کھانا مشکل ہے حاجی عظیم اللہ صاحب جھنجانوی نے ایک بار عرض کیا کہ حضرت کچھ دولت باطنی دلوایئے فرمایا کہ بہتر صاحب موقع ہوگا دیں گے جب غذر ہوا تو بلا بھیجا کہ آؤ اب موقع ہے وہ رہ گئے اور فرمایا کرتے کہ جس کو مرید ہونا ہو وہ حاجی صاحب کے پاس جائے اور حقہ پینا ہو تو یاروں کے پاس آئے ۔ ایک شخص آپ کی خدمت میں آیا کرتے فرماتے کہ میرے پاس آتے تو ہو کہیں ایسا نہ ہو کہ جو رولڑے انہوں نے جواب دیا کہ جورو کی ایسی تیسی پھر چند روز تک نہیں آئے ایک دن ان کو آتا ہوا دیکھ کر ہنسے انہوں نے عرض کیا کہ حضرت بڑی لڑائی ہوئی فرمایا کہ جاؤ اپنا کام کرو۔ (ملفوظ 388) ہمیں تو بگاڑ ہی آتا ہے : فرمایا کہ ایک شخص حضرت حافظ ضامن صاحب کی خدمت میں آئے ان کا بیٹا حافظ صاحب کی خدمت میں آیا کرتا تھا ۔ انہوں نے حافظ صاحب سے کہا کہ اسے سمجھاؤ دیجیئے جب سے یہاں آنے لگا ہے بگڑ گیا ہے حافظ صاحب نے جوش میں فرمایا کہ سنو ہمیں بگاڑنا ہی آتا ہے ۔ جب ہم بگڑ گئے تو ہم تو بگاڑیں گے ہی ۔ ہم نے کسی کو بلانے کا اشتہار تھوڑا ہی دیا ہے ہمارے پاس مت آنے دو ۔ (ملفوظ 389) مسلمان کی تیزی کا سبب : فرمایا کہ ایک حدیث میں آیا ہے کہ مسلمان کی تیزی قرآن مجید کیوجہ سے ہوتی ہے ۔ (ملفوظ 390) اللہ ورسول کے واسطے پٹائی : فرمایا کہ حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب مارتے وقت جب کہ پٹنے والا یہ کہتا ہے کہ اللہ کے واسطے چھوڑ دیجئے فرماتے کہ ارے اللہ کے واسطے ہی مارتا ہوں پھر وہ کہتا کہ رسولﷺ کے واسطے چھوڑ دیجئے فرماتے کہ رسول کے واسطے ہی مارتا ہوں مولانا نے ناراضی میں ایک شخص کو سلب رزق کی بددعادی وہ مسلوب الرزق اپنا کشف بلا