فولادکی سختی بھی، نرمی حقیقی و فطری ضرورتوں اور جائز تقاضوں کی تکمیل اورحقائق کو تسلیم کرنے میں ہے،جو تخیل اور مبالغہ پر مبنی ہوں، اور سختی، عقیدہ و اخلاق کے حدود پر ثابت قدمی کے سلسلہ میں ہے، اسلامی تہذیب کھلے ذہن و ضمیر کی مالک ہے، وہ ان ترقی پذیر علوم و فنون اور انسانی تجربوں سے فائدہ اٹھانے میں جو کسی خطہٴ زمین یا کسی دور تاریخ میں کئے گئے ہوں، بہت کشادہ قلب واقع ہوئی ہے، بشرطیکہ وہ اس کے بنیادی اصولوں اورمقاصدکےمنافی اوردین و اخلاق کے لئے فتنہ کاسامان نہ بنیں۔
عَالم اسلام کا سب سے بڑاخلا
عالم اسلام کا اس وقت سب سے بڑا خلا اس قائد اور حوصلہ مند انسان کا فقدان ہےجو مغربی تہذیب کاجرات، اعتماد اور یقین کے ساتھ سامنا کرے اور اس تہذیب جدید کےمختلف سانچوں، مختلف مکاتب فکر اور راستوں کے درمیان ایک نیا راستہ پیداکرے، ایسا راستہ جس میں وہ تقلید، نقل، غلو اور انتہا پسندی سے بالاتر نظر آئے اور ظاہری اشکال، مظاہر اور سطحی نقطئہ نظر سے بلند ہو، حقائق اور وسائل، قوت اور مغز کی طرف متوجہ ہو اور اس کے ظاہری خول میں نہ الجھے۔
عالِم اسلام کا مردِکامل
ایسا مرد کامِل اور عبقری(GENIUS) جو اپنے ملک اور اپنی قوم کے لئے ایک ایسی نئی شاہراہ کھولے جس میں ایک طرف وہ ایمان ہو جو محض نبوت کا فیض ہے، وہ دین ہو جو اللہ تعالٰے نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے ذریعہ اس امت کو عطا کیا،