اور اس کی کوششیں اور تیز ہو گئی ہیں۔
الجزائر
۳ جولائی ۱۹۶۲ء کو لاکھوں مجاہدین کی بے مثال قربانی کے نتیجے میں فرانسیسی اقتدار ختم ہوا، اور الجزائر فوجی محاذ آزادی کے لیڈروں کے حوالہ کر دیا گیا۔ فرحات عباس اور احمد بن بلا کی قیادت میں آزاد حکومت قائم ہوئی، جس نے بن خدہ کی جلاوطن حکومت کی جگہ لے لی، ۱۵ ستمبر ۱۹۶۳ء کو رائے شماری کرائی گئی اور بن بلا عوامی جمہوریہ الجزائر کے باقاعدہ صدر منتخب ہوئے۔ احمد بن بلا جمال عبد الناصر کے دوستوں اور ان کے ہم خیالوں میں سے تھے۔ ان کے انتخاب میں جمال عبد الناصر کے اثرات بھی معین و مددگار ثابت ہوئے تھے۔ ان کے اقتدار میں آنے سے الجزائر نے اشتراکی راستہ اختیار کیا اور انہوں نے جمال عبد الناصر کی طرح دینی ذہن کو محدود اور حکومت سے دور رکھنے کی کوشش کی اور کمیونسٹ ممالک سے تعلقات بڑھائے۔
الجزائر کی جنگ آزادی جذبہ جہاد، شوق شہادت اور غیرت اسلامی کی بنیاد پر لڑی گئی تھی، جس میں قربانی اور جاں نثاری کے ایسے واقعات ظہور پذیر ہوئے جن کی مثال گذشتہ چند صدیوں میں نہیں ملتی (۱)، لیکن آزادی ملنے کے بعد سیاسی قیادت ایسے لوگوں کے ہاتھ میں آئی جن کی تربیت دینی درسگاہوں اور روحانی تربیت کے مراکز کے بجائے فرانسیسی فوج کی تربیت گاہوں اور فرانس کے تعلیمی اداروں میں ہوئی تھی، ان میں کئی ایسے لیڈر بھی تھے، جن کے لئے عربی زبان اجنبی زبان کی طرح تھی اور وہ عرصہ تک
------------------------------
۱۔ الجزائر کی تحریک آزادی میں ۱۵ لاکھ افراد شہید ہوئے۔ (الاصالۃ الجزائر)۔