دینی ذہن بنانے اور دینی علوم کی ترویج کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اس نظام تعلیم سے جو لوگ تیار ہوں گے وہ دین اور اپنی ثقافت سے بیگانہ ہوں گے، انھوں نے اس صورت حال سے مقابلہ کے لئے مطالبہ کیا کہ اسلامی تعلیم، عقائد، عبادات، معاملات اور اخلاق کو تعلیم کے ہر مرحلہ میں داخل کیا جائے، اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے ہر دور میں، اسلامی علوم میں اختصاص کے لئے شعبے کھولے جائیں، جس طرح دوسرے علوم میں اختصاص کے شعبے ہیں، اور اس کے لئے ہمت افزائی کے وہ سارے وسائل اختیار کئے جائیں، جو دوسرے علوم کے لئے اختیار کئے جاتے ہیں۔
اسلامی یونیورسٹی اور اسلامیہ کالج قائم کئے جائیں، ان کے لئے ایسے اساتذہ کا انتخاب کیا جائے، جو اس کے اہل ہوں اور دینی شعور رکھتے ہوں۔
حفظ قرآن کے لئے مکاتب عام کئے جائیں اور حفاظ کی ہمت افزائی کی جائے۔
مدارس، مساجد کی دیکھ بھال اور ان کے اخراجات کے لئے چندہ جمع کرنے ہر جو پابندی ہے وہ ختم کی جائے، تا کہ یہ ادارے اپنے پیر پر کھڑے ہو سکیں۔
علماء اور ائمہ کی دینی تربیت کا اہتمام کیا جائے، تا کہ باہر سے اساتذہ بلانے کی ضرورت نہ پڑے۔
ٹیلیویژن اور ریڈیو اور وسائل ابلاغ میں دینی موضوعات اور تربیتی امور کے لئے وقت بڑھایا جائے، اور ان پروگراموں کے لئے دیندار اور تربیت یافتہ لوگ مقرر کئے جائیں۔
اسلامی تعلیمات کا احترام کیا جائے، اور ان کا مذاق اڑانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے، فلم اور ریڈیوکے ایسے پروگرام ممنوع قرار دئے جائیں جن سے اسلام