میں صرف ایک ہی راستہ ہے، اور وہ ہے باطل سے ٹکر لے کر اس کو اور اس کے ذمہ داروں کو ختم کردینا اور یہی اسلامی انقلاب ہے جس کی ذمہ داری ہر مسلمان پر ہے۔‘‘
وہ علماء اور فقہاء جو غیر اسلامی حکومت سے تعاون کرتے ہیں، اور ان کے حق میں فتوے صادر کرتے ہیں، ان کے بارے میں خمینی لکھتے ہیں:-
’’ یہ علماء اسلام کے دشمن ہیں، ان کی حقیقت کھولنا ضروری ہے، عوام کو چاہیے کہ ان کو ذلیل و رسوا کر کے سماج سے نکال دیں، ان کی پگڑیاں پھینک دیں، اور ان کو دین کے استغلال ( EXPLOIT ) اور عوام کو بہکانے سے روک دیں۔‘‘ ۱؎
آیة اللہ خمینی نے اپنے نظریات سے قوم میں ایک نئی روح پھونک دی، انھوں نے اسلام کو زندگی میں نافذ کرنے کا نعرہ دیا قوم نے ان کو اس کا موقع فراہم کر دیا اب ان کی حکمت اور سیاسی تدبر اور حسن تدبیر کا امتحان ہے کہ وہ کس حد تک اپنے مقصد میں کامیاب ہوتے ہیں، ان کے لئے ایک بڑا امتحان یہ بھی ہے کہ انتقامی جذبہ کو جو عرصہ سے شاہ ایران اور ان کے ہم نواؤں کے خلاف قوم میں بھڑک رہا تھا، کنٹرول میں رکھیں تا کہ قوم کو اس کے نتیجہ میں جانی اور مالی اور فکری نقصان سے بچایا جا سکے، اور ملک کو ترقی کے راستہ پر جلد ڈالا جا سکے لیکن پہلے مرحلہ میں وہ اس کو نہ روک سکے، جس کی وجہ سے ملک سیکڑوں باصلاحیت، تجربہ کار شخصیتوں سے محروم ہوگیا، اور عفو و درگذر کے بجائے اسلام کے بارے میں قساوت اور استبداد کا تصور دنیا میں قائم کیا گیا، جو دعوتی لحاظ سے ایک بڑا نقصان دہ تصور کہا جا سکتا ہے۔
بعض اوقات بالخصوص امریکی یرغمالیوں کے سلسلہ میں ایران نے جو بے لچک رویہ اختیار کیا ہے، اس سے اس شبہ کی تقویت ہوتی ہے کہ ملک پر ان کا، اور نتائج و عواقب
------------------------------
۱؎ ’’ الحکومۃ الاسلامیۃ ‘‘ آیتہ اللہ خمینی