عورتوں کی خوبیاں اور خامیاں |
یک ایسی |
|
زیرِ نظر کتاب اِسی مقصد کو سامنے رکھ کر ترتیب دی گئی ہے جس میں ایک طرف اگر عورت کے اوصاف وکمالات کو ذکر کیا گیا ہے تاکہ عورت اُن سے متصف ہوکر اللہ کی سچی اور نیک بندی ہونے کا ثبوت دے تو دوسری جانب عورت کی خامیوں اور اُس کی کوتاہیوں کو بھی تفصیل سے اُجاگر کیا گیا ہے تاکہ اُن سے احتراز کرکے عور ت اپنے دنیا و آخرت کے نقصان سے بچ سکے ۔ اللہ تعالیٰ ہی بہتر توفیق دینے والا اور وہی درست راہ کی جانب راہنمائی کرنے والا ہے ۔ کتاب کا اُسلوب یہ رکھا گیا ہے کہ پہلے عورتوں کی صفاتِ محمودہ اور اُن کی خوبیاں ذکر کی گئی ہیں جو تقریباً چھتیس کے قریب ہیں اُس کے بعدتقریباً پینتیس عورتوں کی بُری صفات کو خامیوں کے عنوان سے ذکر کیا ہے ۔عورتوں کی خوبیوں اور خامیوں کا ذکر قرآن کریم کی آیاتِ بیّنات اورنبی کریمﷺکی احادیث و روایات کی روشنی میں کیا گیا ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ ہر ہر بات کا مدلل حوالہ اور ماخذ ذکر کیا جائے اور کوئی بات بلا دلیل نہ ہو۔واضح رہے کہ کتاب ِ ہذا میں احادیث کے ذکر میں کئی جگہ تکرار ملے گا جس کی وجہ یہ ہے کہ احادیث میں عورتوں کی صفات اور خامیوں کو بیان کرتے ہوئے ایک ایک حدیث میں کئی کئی خوبیاں اور صفات ذکر کی گئی ہیں ،لہٰذا اُن صفات اور خامیوں کو الگ الگ بیان کرنے کی وجہ سے اُن کےاِستدلالی مآخذ بھی مکرر ذکر کیے گئے تاکہ ہر صفت اور خامی کو پڑھتے ہوئے یہ معلوم ہوسکے کہ یہ کس حدیث سے ماخوذ ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دُعاء ہے کہ وہ اِس کتاب کو مقبول اور نافع بنائے اور خلقِ کثیر کیلئے اس کو اِصلاح و ہدایت کا ذریعہ بنائے ۔ بندہ محمد سلمان غفرلہ الرحمن