۲… دوسرے یہ ارادہ کہ خدائے کریم خاص طور پر اس گھر کی حفاظت کرے گا اور تمام عذاب سے بچائے گا جو گائوں کے دوسرے لوگوں کو پہنچے گا۔‘‘
(نزول مسیح ص۲۳۔۲۴؍۱۹۰۹ئ، خزائن ج۱۸ص۴۰۱،۴۰۲)
’’آج سے ایک مدت پہلے وہ خدا جو زمین وآسمان کا خدا ہے جس کے علم اور تصرف سے کوئی چیز باہر نہیں۔ اس نے مجھ پر وحی نازل کی ہے کہ میں ہر ایک شخص کو طاعون کی موت سے بچائوں گا۔ جو اس گھر کی چار دیواری میں ہوگا۔ بشرطیکہ وہ اپنے تمام مخالفانہ ارادوں سے دست کش ہوکر پورے اخلاص اور اطاعت اور انکسار سے سلسلہ بیعت میں داخل ہو۔‘‘
(کشتی نوح ص۲، خزائن ج۱۹ص۲)
مرزا قادیانی نے لکھا ہے: ’’چونکہ اﷲ تعالیٰ جانتا تھا کہ ملک میں عام طاعون پڑے گی اورکسی کم مقدار کی حد تک قادیان بھی اس سے محفوظ نہیں رہے گا۔‘‘ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب مرزا قادیانی کا خدا پہلے سے یہ بات جانتا تھا تو پھر پہلے اس نے کیوں نہیں بتا دیا اور ’’وہ قادر خدا قادیان کو طاعون کی تباہی سے محفوظ رکھے گا۔ کیونکہ یہ اس کے رسول کا تخت گاہ ہے۔‘‘ کی یقین دہانی مرزا قادیانی کو کیوں کراتا رہا اور مرزا قادیانی نے ان ہی باتوں کو مشتہر اور شائع کراکر اﷲ کی مخلوق کو یہ باور کرانے کی ناکام کوشش کی کہ قادیانی جماعت میں شامل ہونے سے طاعون کے عذاب سے نجات حاصل ہوسکتی ہے۔ اور اس یقین دہانی سے ہی لوگ قادیانی جماعت میں داخل ہوئے لیکن جب قادیان میں بھی طاعون کا حملہ ہوگیا تو مفروضہ ’’اس کے رسول کا تخت گاہ ہے۔‘‘ کا قلعہ بالکل مسمار ہوگاا ور ساتھ ہی ساتھ مرزا قادیانی نے اپنے خدا پر وعدہ خلافی کا الزام خود بھی ثابت کردیا۔ یہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔
مرزا قادیانی کے خدا نے حالات کے ساتھ ساتھ ان کی اور ان کی جماعت کی حفاظت کا دائرہ بھی تنگ کردیا۔ یعنی حفاظت کی ذمہ داری قادیان سے ہٹ کر مرزا قادیانی کے گھر تک محدود کردی اور بعدمیں وہ ذمہ داری طاعون سے بچانے کے بجائے طاعون کی موت سے بچانے کی رہ گئی۔ اور مرزا قادیانی نے اپنے مزعومہ الہام کا ترجمہ بھی بدل دیا۔ (حقیقت الوحی ص۹۴، خزائن ج۲۲ص۹۷) پر یوں درج کیا ’’اور خدا ایسا نہیں ہے جو اپنی تقدیر کو بدل دے جو ایک قوم پر نازل کی۔ جب تک وہ قوم اپنے دلوں کے خیالات کو نہ بدل ڈالیں۔ وہ اس قادیان کو کسی زور قدر بلا کے بعد اپنی پناہ میں لے گا۔‘‘ یعنی مرزا قادیانی کو یہ اختیار حاصل تھا کہ حالات کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ اپنے مزعومہ الہامات اور ان کے معانی تبدیل کرتے چلے جائیں۔ لیکن اتنا کچھ کرنے کے