آپ کا الوداعی خطبہ ۔۔۔۔ انیسویں حدیث
’’عن ابی امامۃؓ قال قال رسول اﷲﷺ فی خطبۃ یوم حجۃ الوداع یاایہا الناس انہ لا نبی بعدی ولا امۃ بعد کم الا فاعبدوا ربکم وصلوا خمسکم وصوموا شہرکم وادوزکوٰۃ اموالکم طیبۃً بہا انفسکم واطیعوا ولاۃ امورکم تدخلو جنۃ ربکم‘‘ (مسند احمد ج۲ ص۳۹۱، منتخب کنزلالعمال ص۳۹۱)
روایت ہے حضرت ابوامامہؓ سے کہا فرمایا رسول خداﷺ نے درمیان خطبے دن آخری حج کے کہ اے لوگو! بے شک نہیں کوئی نبی میرے پیچھے اور نہیں کوئی امت تمہارے پیچھے پس عبادت کرو اپنے رب کی، نماز پڑھو پانچ وقت کی اور روزے رکھو رمضان شریف کے اور دو زکوٰۃ کو اپنے مال کی خوشی سے اور اطاعت کرو اپنے (نیک) امیروں کی، داخل ہوجائو گے جنت میں اپنے رب کی۔
اس حدیث کو مندرجہ ذیل طریق سے دوبارہ بغور مطالعہ فرمائیں۔
تشریح
۱… یاایہا الناس… اے تمام جہاں کے سب لوگو۔
۲… انہ لا نبی بعدی… بلاشک نہیں ہے کوئی بھی نبی میرے پیچھے۔
۳… ولا امۃ بعدکم… اور نہ ہی کوئی امت بعد تمہارے ہوگی۔
۴… الا فاعبدوا ربکم… ہوشیار ہوکر اپنے رب ہی کی پوجا کرو۔
۵… وصلوا خمسکم… اور پنجوقتہ نماز خشوع وخضوع سے بلاناغہ پڑھتے رہو۔
۶… وصومواشہرکم… اور رمضان کے روزے رکھتے رہو بلا عذر شرعی ہرگز نہ چھوڑو۔
۷… ادوا زکوٰۃ اموالکم…اور اپنے مال کی زکوٰۃ (اچھی طرح سے) ادا کرو۔
۸… طیبۃ بہا انفسکم… فراخ دلی سے ہنسی خوشی کے ساتھ۔
(تاکہ)جنت میں داخل ہونے کے قابل ہوجائو۔
دیکھا آپ نے کہ حضور اکرم الاولین والآخرین کس صفائی سے تمام لوگوں کو اﷲ تعالیٰ کی طرف سے آئی ہوئی نصیحت کس قدر کھلے الفاظ میں بیان فرما رہے ہیں کہ اے لوگو! میں آخری نبی ہوں اور تم آخری امت ہو۔ میں تمہارا حصہ ہوں۔ تم میراحصہ ہو۔ آج میں تمہیں صاف الفاظ میں بتاتا ہوں کہ تم رہتی دنیا تک یہ سمجھ لو کہ میرے پیچھے کوئی بھی نبی نہ ہوگا۔ اب تم کو چاہئے کہ جس خدا تعالیٰ نے مجھے نبی بنا کربھیجا ہے۔ اس کی پوجا کرتے رہناا ور پانچ وقت کی نماز ادا کرنا اور