M
ختم نبوت
’’الحمدﷲ وحدہ والصلوٰۃ والسلام علیٰ من لا نبّی بعدہ‘‘
پہلے مجھے دیکھئے!
ناظرین کرام السلام علیکم! احباب کی تاکید کو مدنظر رکھتے ہوئے عاجز وکمترین نے ختم نبوت پر یہ رسالہ تحریر کردیا ہے۔ احادیث کی تلاش میں جو مصائب عاجز نے اٹھائے اور دور ونزدیک کے سفروں کی تکالیف برداشت کی۔ وہ عاجز خوب جانتا ہے۔
بندہ چونکہ عالم مولوی نہیں۔ بلکہ خادم العلماء ہونے کے علاوہ مہاجر بھی ہے اور کتب احادیث کا فن آج کل سب پر روشن ہے۔ اصل متین اور صحیح صفحات کا دیکھنا ضروری تھا۔ اس لئے ساری ہی باتیں تکلیف دہ ثابت ہوئیں۔ پھر بھی ہمت سے کام لے کر اپنی طاقت سے زیادہ بوجھ اٹھاکر یہ رسالہ تو حاضرکردیا ہے مگر۔
عرض ہے کہ رسالہ ہذا میں اگر کوئی خامی یا علمی غلطی ناظرین سے کسی بھی صاحب کو نظر آئے وہ مجھے مجبوراً معذور خیال فرما کر معاف فرماتے ہوئے درست فرمانے کی کوشش فرمائیں اور بندہ کو اطلاع فرمائیں تاکہ آئندہ احتیاط کی جائے۔ فقط والسلام!
دسمبر۱۹۵۰ئ، بمطابق ذیقعد ۱۳۶۹ھ
ابوالشفیق عفی عنہ، مقام پسرور سیالکوٹ
چالیس۴۰؍احادیث نبوی یاد کرنے کی فضیلت
’’بسم اﷲا لرحمن الرحیم۔ الحمدﷲ الذی لم یتخذولداً ولم یکن لہ شریک فی الملک ولم یکن کہ ولی من الذل وکبرہ تکبیراً وصلی اﷲ تعالیٰ علیٰ خیر مبعوثہ محمداً سیدا الاولین والاٰخرین وخاتم الانبیاء والمرسلین وعلیٰ الہ واصحابہ اجمعین الیٰ یوم الدین‘‘
{۱… حضرت عبداﷲ بن عباسؓ ۲…حضرت عبداﷲ بن عمرؓ ۳…حضرت عبداﷲ بن مسعودؓ ۴…حضرت علیؓ ۵…حضرت انسؓ ۶…حضرت معاذ بن جبلؓ ۷…حضرت ابولدرداء ۸…جابر بن سمرؓ ۹…حضرت ابوسعید خدریؓ وغیرہ ہم سے روایت ہے کہ فرمایا رسول خداﷺ