لیکن ٹھنڈے لوہے پر کچھ اثر نہیں ہوا کرتا۔ ان دنوں چونکہ دل پگھلے ہوئے ہیں۔ اس لئے احمدیت کے سانچے میں ڈھل جائیں گے۔ طاعون بھی خدا کی طرف سے ایک بھٹی بنائی گئی ہے۔ جس میں دل پگھلائے جاسکتے ہیں۔ پس صداقت کے قالبوں میں ان کو ڈھال لو۔ یہ دن تبلیغ کے دن ہیں۔ دونوں باتوں کی طرف توجہ کرنی چاہئے اور اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔‘‘
(میاں محمود احمد قادیانی کا خطبہ مندرجہ الفضل جلد۵ص۲۷، مورخہ ۱۹؍مارچ ۱۹۱۸ئ)
’’چنانچہ اگر اشاعت سلسلہ کی تاریخ کا بغور مطالعہ کیا جائے تو صاف نظر آتا ہے کہ جس سرعت کے ساتھ طاعون کے زمانہ میں سلسلہ کی ترقی ہوئی۔ ایسی سرعت اس وقت اور کسی زمانے میں نہیں ہوئی۔ نہ طاعون کے دور دورہ سے قبل نہ اس کے بعد۔ چنانچہ میاں محمود صاحب قادیانی بیان فرماتے تھے کہ جن دنوں میں اس بیماری کا پنجاب میں زور تھا۔ ان دنوں میں بعض اوقات پانچ پانچ سو آدمیوں کی بیعت کے خطوط ایک دن میں حضرت صاحب کی خدمت میں پہنچتے تھے۔‘‘
(سیرت المہدی حصہ دوم ص۴۷، روایت نمبر۳۵۶، مولفہ صاحبزادہ بشیر احمد قادیانی)
مگر جب ان تمام بلند بانگ اور زوردار دعاوی کے باوجود قادیان میں جو کہ بقول مرزا قادیانی خدا تعالیٰ ’’قادیان کواس کی (طاعون) کی خوفناک تباہی سے محفوظ رکھے گا۔ کیونکہ یہ اس کے رسول کا تخت گاہ ہے۔‘‘(دافع البلاء ص۱۰، خزائن ج۱۸ص۲۳۰) طاعون کی وباء پھوٹ پڑی تو مرزا قادیانی نے فوراً منذرجہ ذیل مزعومہ الہام شائع کردیا: ’’چونکہ اﷲ تعالیٰ جانتا تھا کہ ملک میں عام طاعون پڑے گی اور کسی کم مقدار کی حد تک قادیان بھی اس سے محفوظ نہ رہے گی۔ اس لئے آج کے دنوں سے تیئس برس پہلے فرما دیا کہ جو شخص اس مسجد اور اس گھر میں داخل ہوگا۔ یعنی اخلاص اور اعتقاد سے وہ طاعون سے بچایا جائے گا۔ اسی کے مطابق ان دنوں خدا تعالیٰ نے مجھے مخاطب کرکے فرمایا ’’انی احافظ کل من فی الدار الااللذین علوا من استکبار واحافظک خاصۃً سلام قولا من رب رحیم‘‘ یعنی میں ہر ایک انسان کو طاعون کی موت سے بچائوں گا جو تیرے گھر میں ہوگا۔ مگر وہ لوگ جو تکبر سے اپنے تئیں اونچا کریں اور میں تجھے خصوصیت کے ساتھ بچائوں گا۔ خدائے رحیم کی طرف سے تجھے سلام۔‘‘ جانناچاہئے کہ خدا کی وحی نے اس ارادہ کو جو قادیان کے متعلق ہے دو حصوں پر تقسیم کردیا ہے:
۱… ایک وہ ارادہ جو عام طور پر گائوں کے متعلق ہے اور وہ ارادہ یہ ہے کہ یہ گائوں اس شدت طاعون سے افراتفری اور تباہی ڈالنے والی اور ویران کرنے والی اور تمام گائوں کو منتشر کرنے والی ہو محفوظ رہے گا۔