قیامت اور جھوٹے نبی … سینتیسویں حدیث
’’عن نعیم بن مسعودؓ قال قال رسول اﷲﷺ لا تقوم الساعۃ حتی یخرج ثلاثون کذابون کلہم یزعم انہ نبی‘‘ (فتح الباری ج۶ص۴۵۵، کنزالعمال وغیرہم)
نعیم بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا کہ قیامت نہیں آئے گی۔ یہاں تک کہ ظاہر ہوں گے کم از کم تیس جھوٹے ہر ایک ان کا دعویٰ کرے گا کہ بے شک وہ نبی ہے۔
اس حدیث کو طبرانی نے روایت کیا۔
تشریح
اس حدیث نے تو صاف بیان فرما دیا ہے کہ جب تک کم از کم ۳۰؍جھوٹے مدعی نبوت ظاہر نہ ہوں۔ قیامت ہی نہ آئے گی۔ گویا کہ ایسے ظالم بدبخت انسانوں کا ہونا اور قیامت کی پیشینگوئی کا سچ ہونا ضروری ہے۔
اور سنئے! … اڑتیسویں حدیث
’’عن عبید اﷲ بن عمیر اللیثی قال قال رسول اﷲﷺ لا تقوم الساعۃ حتیٰ یخرج ثلاثون کذاباً کلہم یزعم انہ نبی قبل یوم القیامۃ‘‘
(ابن ابی سیبہ حدیث نمبر۳۶۸۷۳)
عبید اﷲ بن عمیر لیثی سے روایت ہے کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا کہ نہ قائم ہوگی (آئیگی) قیامت یہاں تک کہ ظاہر ہوں گے۔ تیس جھوٹے، ہر ایک ان کا (یہی) دعویٰ کرے گا کہ بے شک وہ نبی ہے قیامت کے دن سے پہلے۔
تشریح
حدیث ہذا کی تشریح حدیث نمبر۳۷؍میں بیان ہوچکی ہے۔ اس آخری فقرہ ’’قبل یوم القیمۃ‘‘ کو مدنظر رکھ کر غور فرمائیے کہ حضورﷺ نے اپنی پیشین گوئی کس قدر مضبوطی اور یقین سے بیان فرمائی ہے کہ قیامت سے پہلے ضرور بیس آدمی جھوٹے مدعی نبوت پیدا ہوں گے۔
ثابت ہوا کہ مرزا غلام احمد جیسے تیس جھوٹے مدعی نبوت کا ہونا حضرت محمدﷺ کی نبوت اور پیشینگوئی کی صداقت کی دلیل۔
جھوٹوں سے بچو … انتالیسویں حدیث
’’عن جابر بن سمرۃؓ قال سمعت النبیﷺ یقول ان بین یدی الساعۃ کذابین فاحذروہم‘‘ (رواہ مسلم، فتح الباری پ۱۴ص۳۴۳)