خاتم مساجد الانبیائ‘‘ روایت ہے مائی عائشہؓ سے کہا فرمایا رسول خداﷺ نے کہ میں آخری نبی ہوں اور میری مسجد (نبوی) خاتم مساجد الانبیاء ہے۔
(کنزالعمال ج۱۲؍۲۷۰، نماز، ابن بخار، دیلمی)
تشریح
مائی عائشہ صدیقہؓ جناب محمدرسول اﷲﷺ کا بیان سمجھا رہی ہیں کہ سردار دوجہاںﷺ نے یوں فرمایا ہے کہ جس طرح میں تمام نبیوں کے آخر میں آیا ہوں۔ اور آخری نبی کہلایا ہوں۔ اسی طرح میری مسجد جو یہ مدینہ طیبہ میں موجود ہے آخری مسجد ہے۔ جس طرح میرے بعد کوئی سچا نبی نہیں۔ عین اسی طرح میری مسجد کے بعد کوئی بھی روئے زمین پر مسجد نبوی نہ ہوسکے گی۔ جب نبی ہی نہیں تو مسجد نبوی کیسی ہو۔
(مرزائی حضرات گریبان میں منہ ڈال کر بغور سوچیں اور دعا کریں کہ خدا ہدایت کرے۔ (آمین)
آخری نبی کے دس نام … نویں حدیث
’’عن ابی الفضیل وکان قال رسول اﷲﷺ ان لی عند ربی عشرۃ اسماء محمد واحمد والقاسم والفاتح والخاتم الماحی والعاقب وحاشر ویٰسین وطٰہٰ‘‘ حضرت ابوا لفضیلؓ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اﷲﷺ نے کہ تحقیق میرے لئے رب العزت کے نزدیک دس نام ہیں۔ محمد، احمد، ابوالقاسم، فاتح، خاتم، ماحی، عاقب، حاشر، یاسین اور طہ ہوں۔
تشریح
اس حدیث میں جو اسماء گرامی حضورﷺ کے مذکور ہوئے ہیں۔ ان کا خلاصہ مختصراً اوپر بیان ہوچکا ہے اور کچھ آئندہ بیان ہوگا۔ انشاء اﷲ بہرحال پانچ نام ختم نبوت کو علانیہ ظاہر کررہے ہیں۔ جو حضورﷺ کو خود اﷲ تعالیٰ نے عطا فرمائے ہیں۔
آپ ہی مقفّٰی اور خاتم ہیں … دسویں حدیث
’’عن ابن عباسؓ قال قال رسول اﷲﷺ انا احمد وانا محمد وانا حاشر والمقفّٰی والخاتم‘‘ حضرت ابن عباسؓ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا کہ میں احمد اور محمد ہوں اور میں ہی حاشر اور سب سے پیچھے آنے والا اور خاتم ہوں۔
(دیکھئے کنزالعمال ج۶ص۱۱۶ ابن عساکر اور خطیب بغدادی)