M!
عرض مرتب
الحمدﷲ وکفٰی وسلام علیٰ عبادہ الذین اصطفٰے۰ امابعد!
اﷲ رب العزت کے فضل وکرم سے احتساب قادیانیت کی جلد نمبر۵۶ پیش خدمت ہے:
۱… ختم نبوت پر مستند دلیل: مولانا خلیل الرحمن قادری
۲… مرزائی لاریب غیر مسلم ہیں: مولانا خلیل الرحمن قادری
۳… مرزاغلام احمد قادیانی کا فلسفہ طاعون اور اس کی سرگذشت: (ایضاً)
۴… نص قرآنی سے ختم نبوت کا مدلل ثبوت: مولانا خلیل الرحمن قادری
یہ چار رسالے ہیں۔ پہلے رسالہ کا سن تالیف معلوم نہ ہو سکا۔ دوسرے کا سن وتاریخ تالیف، ۸؍جون ۱۹۸۶ئ، تیسرے اور چوتھے کا ۲۱؍نومبر ۱۹۸۸ء ہے۔ مصنف نے خود تعارف دید یا ہے۔ دیکھ لیا جائے گا۔
۵… ختم نبوت: مولانا محمد رفیق خان پسروری۔ مصنف جامع مسجد کلاں پسرور ضلع سیالکوٹ کے خطیب تھے۔ یہ کتاب دسمبر ۱۹۵۰ء میں شائع ہوئی۔ اس رسالہ میں چالیس احادیث مبارکہ ختم نبوت کے مسئلہ پر جمع کی گئی ہیں۔
۶… ایمان کے ڈاکو: حضرت مولانا ابوالقاسم محمد رفیق دلاوریؒ۔ حضرت مولانا محمد رفیق دلاوری، حضرت شیخ الہندؒ کے شاگرد تھے۔ آپ کی ردقادیانیت پر معروف زمانہ کتابیں ’’رئیس قادیان‘‘ اور ’’ائمہ تلبیس‘‘ جسے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے علیحدہ باربار شائع کیا۔ وہ احتساب قادیانیت میں شامل نہیں ہیں۔ یہ کتاب بالکل علیحدہ ہے۔ ادارہ الصدیق ملتان سے ہمارے مخدوم حضرت مولانا مفتی محمد عبداﷲؒ نے اولاً اسے اپنے ماہنامہ ’’الصدیق‘‘ ملتان میں قسط وار شائع کیا۔ پھر کتابی شکل میں شائع کیا۔ اب احتساب کی اس جلد میں شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
۷… مرزائیت اور عیسائیت: مولانا عبدالقدیر صمدانی۔ قاہرہ مصر کے اخبار ’’الفتح‘‘ ۱۰؍شعبان ۱۳۵۴ھ کو ’’من انصار القادیانیین‘‘ مضمون شائع ہوا۔ جس کا حضرت مولانا عبدالقدیر صمدانی نے پہلے اخبار مجاہدین میں پھر اس پمفلٹ کے ذریعہ ترجمہ شائع کیا۔ ساٹھ سال بعد دوبارہ اسے اب احتساب قادیانیت کی اس جلد میں محفوظ کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔