بنام حضرت مولانا مرغوب الرحمن صاحب مہتمم دارا لعلوم دیوبند
دارالعلوم دیوبندکے امتحان داخلہ کے سلسلے میں یہ خط مہتمم دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا مرغوب الرحمن صاحب مدظلہٗ کو لکھا گیا ، یہ مکتوب اور حضرت مہتمم صاحب کا جواب دونوں پیش کئے جارہے ہیں ۔(ضیاء الحق خیرآبادی)
مخدومناالمکرم حضرت مہتمم صاحب دارالعلوم دیوبند ! زید مجدکم
السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہٗ
مزاجِ گرامی
یہ حقیر بندہ، دارالعلوم دیوبند کا ادنیٰ منتسب ، بہت عرصہ سے جناب والا کی خدمت میں کچھ عرض کرنا چاہتا تھا ، لیکن اتنا چھوٹا منہ رکھتا ہے کہ جناب والا کے شایانِ شان اس سے کوئی بات ادا ہو ، اس کا تصور بھی نہیں ہوسکتا ، اس لئے ہمت نہیں ہوتی تھی، لیکن اس سال خصوصیت سے دارالعلوم دیوبند کے امتحانِ داخلہ کے نتائج کچھ ایسے سامنے آئے کہ باوجود کسی لیاقت اور استحقاق کے نہ ہونے کے کچھ عرض ومعروض کرنے کی ہمت ہوچلی تھی ، اسی دوران رسالہ دارالعلوم دیوبند کا تازہ شمارہ موصول