بنا م الحاج عبد الرحمن صاحب خیرآبادی علیہ الرحمہ
درج ذیل خطوط والد محترم الحاج عبد الرحمن صاحب خیرآبادی علیہ الرحمہ کے نام لکھے گئے ، والد صاحب ؒ حضرۃ الاستاذ مدظلہٗ کے حد درجہ قدرداں اور نہایت مخلص دوست تھے ، ان دونوں کے باہمی روابط اور تعلقات کا اندازہ اس مضمون سے لگایا جاسکتا ہے جو حضرۃ الاستاذ مدظلہٗ نے والد صاحب کے انتقال پر لکھا تھا ، اور یہ ماہنامہ ’’الاسلام ‘‘ کے شمارہ جمادی الاولیٰ ۱۴۲۱ھ میں شائع ہوا۔اس کے بعد یہ مضمون ’’کھوئے ہوؤں کی جستجو ۔۔۔‘‘میں شائع ہوا۔(دیکھئے ص: ۴۲۴ تا ۴۴۰)
والد صاحب نے حضرت مولانا کے تمام خطوط کو نہایت حفاظت سے رکھا تھا ،اس کے لئے انھوں نے ایک کاپی بنائی تھی جس میں تاریخی ترتیب سے تمام خطوط درج ہیں ۔یہ خط مئوکے ہولناک فساد (۱۹۸۴ء) کے بعد لکھا گیا ، اس فساد کی ہولناکی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس میں مسلسل ۳۸۸ گھنٹے یعنی ۱۶؍ دن سے زائد کرفیو لگارہا ۔ ( ضیاء الحق خیرآبادی)