بنام مفتی نسیم احمد صاحب علیہ الرحمہ
مدرسہ دینیہ شوکت منزل غازی پور کے ایک ذہین وفطین طالب علم تھے ۔ دار العلوم دیوبند سے فراغت حاصل کی اور وہیں سے افتاء اور تدریب افتاء کی تکمیل کی ۔ کچھ دنوں گجرات کے کسی مدرسہ میں معلمی کی ، پھر مولانا قاضی مجاہد الاسلامؒ کی خدمت میں دفتر امارت شرعیہ بہار میں آگئے ،اور قاضی صاحبؒ کی نگرانی میں امارت شرعیہ کے اہم علمی وانتظامی امور پر مامور رہے ۔ کئی کتابیں لکھیں ۔ قدرت کی جانب سے عمر کم لے کر آئے تھے ۔ ۳۰؍جنوری ۲۰۰۳ء میں انتقال ہوگیا۔ اناﷲوانا الیہ راجعون
ان کا تذکرہ میری کتاب ’’ کھوئے ہوؤں کی جستجو۔۔۔ ‘‘ میں ہے ۔
دیکھئے: ص:۵۱۲ تا۵۱۶)