بنام حافظ قاری نسیم الحق صاحب معروفی
حافظ قاری نسیم الحق میرے بہت عزیز دوستوں میں ہیں ، میں الہ آباد مدرسہ وصیۃ العلوم میں پڑھاتا تھا ، وہیں یہ بھی حفظ کے مدرس ہوکر آئے ، پورہ معروف ضلع مئو کے رہنے والے ، ایک باصلاحیت اور دیندا رشخصیت ! صرف حافظ تھے ، تجوید کا شوق انھیں مئو لے گیا ۔ جامعہ مفتاح العلوم مئو میں تجوید کی تکمیل کی ، فراغت کے بعد بمبئی مرغی محلہ کی مسجد میں امام ہوگئے ، اور ساتھ ہی مدرسہ امدادیہ میں مدرس بھی ہوگئے ، اب اسی مدرسہ سے متصل جامع مسجد چونا بھٹی میں امامت کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں ، ایک مرتبہ انھیں کسب معاش کے لئے سعودیہ عربیہ جانے کا خیال ہوگیا تھا ، اسی اطلاع پر یہ خط لکھا گیا ۔( اعجاز احمد اعظمی)